صحیح مسلم 1454: كتاب الجمعة

عمر بن عطاء بن ابی الخوار کہتے ہیں کہ نافع بن جبیر نے ان کو نمر کی بہن کے بیٹے سائب کی طرف بھیجا کہ وہ ان سے اس چیز کے بارہ میں پوچھیں جو امیر معاویہ نے ان سے نماز میں دیکھی۔ انہوں نے کہا ہاں میں نے مقصورہ 1 میں ان (امیر معاویہ) کے ساتھ جمعہ پڑھا تھا جب امام نے سلام پھیر دیا تو میں اپنی جگہ پر کھڑا ہوگیا اور نماز پڑھی جب وہ (امیر معاویہ) اندر گئے تو مجھے بلا بھیجا اور کہا جو تم نے کیا ہے پھر ایسا نہ کرنا جب تم جمعہ پڑھ لو تو جب تک کلام نہ کر لو یا اس جگہ سے چلے نہ جاؤ کسی قسم کی نماز نہ پڑھو کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں اس کا حکم دیا ہے کہ کوئی نماز، نماز سے ملائی نہ جائے یہانتک کہ ہم کلام کر لیں یا نکل نہ جائیں 2۔ ایک اور روایت میں اَلْاِمَام کا لفظ نہیں ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ عَطَاءِ بْنِ أَبِي الْخُوَارِ أَنَّ نَافِعَ بْنَ جُبَيْرٍ أَرْسَلَهُ إِلَى السَّائِبِ ابْنِ أُخْتِ نَمِرٍ يَسْأَلُهُ عَنْ شَىْءٍ رَآهُ مِنْهُ مُعَاوِيَةُ فِي الصَّلاَةِ فَقَالَ نَعَمْ . صَلَّيْتُ مَعَهُ الْجُمُعَةَ فِي الْمَقْصُورَةِ فَلَمَّا سَلَّمَ الإِمَامُ قُمْتُ فِي مَقَامِي فَصَلَّيْتُ فَلَمَّا دَخَلَ أَرْسَلَ إِلَىَّ فَقَالَ لاَ تَعُدْ لِمَا فَعَلْتَ إِذَا صَلَّيْتَ الْجُمُعَةَ فَلاَ تَصِلْهَا بِصَلاَةٍ حَتَّى تَكَلَّمَ أَوْ تَخْرُجَ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَمَرَنَا بِذَلِكَ أَنْ لاَ تُوصَلَ صَلاَةٌ حَتَّى نَتَكَلَّمَ أَوْ نَخْرُجَ . وَحَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ عَطَاءٍ أَنَّ نَافِعَ بْنَ جُبَيْرٍ أَرْسَلَهُ إِلَى السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ابْنِ أُخْتِ نَمِرٍ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمِثْلِهِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ فَلَمَّا سَلَّمَ قُمْتُ فِي مَقَامِي وَلَمْ يَذْكُرِ الإِمَامَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 7: كتاب الجمعة

آج 10 میں سے 10 باقی