صحیح مسلم 1466: كتاب صلاة العيدين
حضرت ام عطیہؓ سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ارشاد فرمایا کہ ہم عید الفطر اور عید الاضحی میں کنواریوں، حیض والی اور پردہ نشین عورتوں کو لایا کریں۔ حیض والی عورتیں نماز سے الگ رہیں۔ اور بھلائی اور مسلمانوں کی دعا میں حاضر ہوں۔ میں نے کہا یا رسولؐ اللہ! ہم میں سے کسی کے پاس چادر نہیں ہوتی۔ آپؐ نے فرمایا اس کی بہن اس کو اپنی چادر اوڑھنے کو دے۔
وَحَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ نُخْرِجَهُنَّ فِي الْفِطْرِ وَالأَضْحَى الْعَوَاتِقَ وَالْحُيَّضَ وَذَوَاتِ الْخُدُورِ فَأَمَّا الْحُيَّضُ فَيَعْتَزِلْنَ الصَّلاَةَ وَيَشْهَدْنَ الْخَيْرَ وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ . قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِحْدَانَا لاَ يَكُونُ لَهَا جِلْبَابٌ قَالَ " لِتُلْبِسْهَا أُخْتُهَا مِنْ جِلْبَابِهَا " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی