صحیح مسلم 1470: كتاب صلاة العيدين
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ میرے پاس حضرت ابو بکرؓ تشریف لائے اور میرے ہاں انصار کی لڑکیوں میں سے دو لڑکیاں نغمے گا رہی تھیں جو انصارؓ نے بعاث کے موقعہ پر کہے تھے۔ وہ (حضرت عائشہؓ ) فرماتی ہیں وہ دونوں پیشہ ور گانے والی عورتیں نہیں تھیں۔ اس پر حضرت ابو بکرؓ نے کہا کیا رسول اللہﷺ کے گھر شیطان کا ساز؟ اور یہ عید کے دن ہوا۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا اے ابو بکرؓ ہر قوم کی ایک عید ہوتی ہے اور یہ ہماری عید ہے۔ اور دوسری روایت میں ہے کہ دو لڑکیاں دف بجا رہی تھیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ دَخَلَ عَلَىَّ أَبُو بَكْرٍ وَعِنْدِي جَارِيَتَانِ مِنْ جَوَارِي الأَنْصَارِ تُغَنِّيَانِ بِمَا تَقَاوَلَتْ بِهِ الأَنْصَارُ يَوْمَ بُعَاثٍ قَالَتْ وَلَيْسَتَا بِمُغَنِّيَتَيْنِ . فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ أَبِمُزْمُورِ الشَّيْطَانِ فِي بَيْتِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَذَلِكَ فِي يَوْمِ عِيدٍ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَا أَبَا بَكْرٍ إِنَّ لِكُلِّ قَوْمٍ عِيدًا وَهَذَا عِيدُنَا " . وَحَدَّثَنَاهُ يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَأَبُو كُرَيْبٍ جَمِيعًا عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ عَنْ هِشَامٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ . وَفِيهِ جَارِيَتَانِ تَلْعَبَانِ بِدُفٍّ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی