صحیح مسلم 1471: كتاب صلاة العيدين

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکرؓ ان کے پاس تشریف لائے اور ان کے پاس دو لڑکیاں مِنٰی کے ایام میں گانے گا رہی تھیں اور (دف) بجا رہی تھیں اور رسول اللہﷺ کپڑا اوڑھے ہوئے تھے۔ حضرت ابو بکرؓ نے ان دونوں کو ڈانٹا۔ رسول اللہﷺ نے اپنے اوپر سے کپڑا ہٹایا اور فرمایا۔ اے ابو بکرؓ ان کو چھوڑ دو کہ یہ عید کے دن ہیں۔ حضرت عائشہؓ کہتی ہیں میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا ہے۔ آپؐ اپنی چادر کے ساتھ مجھ پر پردہ کر رہے تھے اور میں اہلِ حبشہ کو دیکھ رہی تھی اور وہ کھیل رہے تھے اور میں لڑکی سی تھی۔ پس اندازہ کرو ایک ہنس مکھ، خوش مزاج، کمسن لڑکی کے بارہ میں (کہ وہ کتنی دیر دیکھتی رہی ہو گی)۔

حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ حَدَّثَهُ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ دَخَلَ عَلَيْهَا وَعِنْدَهَا جَارِيَتَانِ فِي أَيَّامِ مِنًى تُغَنِّيَانِ وَتَضْرِبَانِ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مُسَجًّى بِثَوْبِهِ فَانْتَهَرَهُمَا أَبُو بَكْرٍ فَكَشَفَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْهُ وَقَالَ " دَعْهُمَا يَا أَبَا بَكْرٍ فَإِنَّهَا أَيَّامُ عِيدٍ " . وَقَالَتْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَسْتُرُنِي بِرِدَائِهِ وَأَنَا أَنْظُرُ إِلَى الْحَبَشَةِ وَهُمْ يَلْعَبُونَ وَأَنَا جَارِيَةٌ فَاقْدِرُوا قَدْرَ الْجَارِيَةِ الْعَرِبَةِ الْحَدِيثَةِ السِّنِّ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 8: كتاب صلاة العيدين

آج 10 میں سے 10 باقی