صحیح مسلم 1473: كتاب صلاة العيدين
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ کہتی ہیں رسول اللہﷺ اندر تشریف لائے اور میرے پاس دو لڑکیاں بعاث کے گیت گا رہی تھیں۔ آپؐ بستر پر لیٹ گئے اور اپنا چہرہ دوسری طرف کر لیا۔ حضرت ابوبکرؓ اندر آئے اور مجھے جھڑکا اور کہا شیطان کا ساز رسول اللہﷺ کے پاس! رسول اللہﷺ ان کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا ان کو چھوڑ دو۔ جب حضور کی توجہ نہ رہی تو میں نے انہیں آنکھ سے اشارہ کیا تو وہ دونوں باہر چلی گئیں۔ اور عید کے دن حبشہ والے اپنی ڈھال اور برچھیوں کے ساتھ کھیلا کرتے تھے۔ میں نے رسول اللہﷺ سے پوچھا یا آپؐ نے فرمایا کیا تم دیکھنا چاہتی ہو؟ میں نے کہا جی ہاں۔ پس آپؐ نے مجھے اپنے پیچھے کھڑا کر لیا۔ میرا رخسار آپؐ کے رخسار پر تھا اور آپؐ فرماتے تھے۔ اے بنی ارفدہ! جاری رکھو یہاں تک کہ جب میں تھک گئی۔ آپؐ نے فرمایا بس! میں نے کہا ہاں۔ آپؐ نے فرمایا تو پھر جاؤ۔
حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ وَيُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى - وَاللَّفْظُ لِهَارُونَ - قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنَا عَمْرٌو أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَهُ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَعِنْدِي جَارِيَتَانِ تُغَنِّيَانِ بِغِنَاءِ بُعَاثٍ فَاضْطَجَعَ عَلَى الْفِرَاشِ وَحَوَّلَ وَجْهَهُ فَدَخَلَ أَبُو بَكْرٍ فَانْتَهَرَنِي وَقَالَ مِزْمَارُ الشَّيْطَانِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَقْبَلَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " دَعْهُمَا " فَلَمَّا غَفَلَ غَمَزْتُهُمَا فَخَرَجَتَا وَكَانَ يَوْمَ عِيدٍ يَلْعَبُ السُّودَانُ بِالدَّرَقِ وَالْحِرَابِ فَإِمَّا سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَإِمَّا قَالَ " تَشْتَهِينَ تَنْظُرِينَ " . فَقُلْتُ نَعَمْ فَأَقَامَنِي وَرَاءَهُ خَدِّي عَلَى خَدِّهِ وَهُوَ يَقُولُ " دُونَكُمْ يَا بَنِي أَرْفَدَةَ " . حَتَّى إِذَا مَلِلْتُ قَالَ " حَسْبُكِ " . قُلْتُ نَعَمْ . قَالَ " فَاذْهَبِي " .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 8: كتاب صلاة العيدين
مربوط حوالہ جات
خلفاء کی کتب
- انوارالعلوم (جلد 9): اردو