صحیح مسلم 15: كتاب الإيمان
حضرت ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ عبدالقیس کا وفد رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور انہوں نے کہا یا رسول اللہ ! ہمارا تعلق ربیعہ قبیلہ سے ہے اور ہمارے اور آپؐ کے درمیان مضر (قبیلہ) کے کفار حائل ہیں اور ہم آپؐ تک صرف حرمت والے مہینہ میں ہی آ سکتے ہیں۔ اس لئے ہمیں کوئی ایسا حکم دیں جس پر ہم عمل کریں اور جو ہمارے پیچھے ہیں ان کو بھی اس کی دعوت دیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میں تمہیں چار باتوں کا حکم دیتا ہوں اور چار باتوں سے روکتا ہوں۔ (سب سے پہلے تو) اللہ پر ایمان ہے پھر آپؐ نے ان سے اس کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا: گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور یہ کہ محمدؐ اللہ کے رسول ہیں اور نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ دینا اور یہ کہ تم جو مال غنیمت حاصل کرو اس میں سے پانچواں حصہ ادا کرو اور میں تمہیں دُبّاء (کدو کے برتن) حنتم (روغنی گھڑے) نقیر (لکڑی کے برتن) اور مقیّر (تارکول لگائے ہوئے برتن) سے روکتا ہوں۔ خلف نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا ہے کہ لا الٰہ الا اللہ کی گواہی کا ذکر کرتے ہوئے رسول اللہ ﷺ نے انگلی سے ایک کا اشارہ کیا۔
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَبِي جَمْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى - وَاللَّفْظُ لَهُ - أَخْبَرَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ عَنْ أَبِي جَمْرَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَدِمَ وَفْدُ عَبْدِ الْقَيْسِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا هَذَا الْحَىَّ مِنْ رَبِيعَةَ وَقَدْ حَالَتْ بَيْنَنَا وَبَيْنَكَ كُفَّارُ مُضَرَ فَلاَ نَخْلُصُ إِلَيْكَ إِلاَّ فِي شَهْرِ الْحَرَامِ فَمُرْنَا بِأَمْرٍ نَعْمَلُ بِهِ وَنَدْعُو إِلَيْهِ مَنْ وَرَاءَنَا . قَالَ " آمُرُكُمْ بِأَرْبَعٍ وَأَنْهَاكُمْ عَنْ أَرْبَعٍ الإِيمَانِ بِاللَّهِ - ثُمَّ فَسَّرَهَا لَهُمْ فَقَالَ - شَهَادَةِ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ وَإِقَامِ الصَّلاَةِ وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ وَأَنْ تُؤَدُّوا خُمُسَ مَا غَنِمْتُمْ وَأَنْهَاكُمْ عَنِ الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ وَالْمُقَيَّرِ " . زَادَ خَلَفٌ فِي رِوَايَتِهِ " شَهَادَةِ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ " . وَعَقَدَ وَاحِدَةً .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 1: كتاب الإيمان