صحیح مسلم 1500: كتاب الكسوف
حضرت اسماءؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ کے عہد میں سورج گرہن ہوا۔ میں حضرت عائشہؓ کے پاس گئی اور وہ نماز پڑھ رہی تھیں میں نے کہا کیا بات ہے جو لوگ نماز پڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے سر سے آسمان کی طرف اشارہ کیا میں نے کہا نشان! انہوں نے کہا ہاں۔ رسول اللہﷺ نے بہت لمبا قیام کیا یہاں تک کہ مجھ پر غشی طاری ہوگئی۔ میں نے مشکیزے سے جو میرے پہلو میں تھا اس سے پانی لیا اور اپنے سر پر یا کہا اپنے چہرہ پر ڈالنے لگی۔ وہ کہتی ہیں رسول اللہﷺ فارغ ہوئے اور سورج روشن ہوگیا پھر رسول اللہﷺ نے لوگوں سے خطاب فرمایا آپؐ نے اللہ کی حمد اور اس کی ثناء کی پھر فرمایا اما بعد کوئی چیز بھی نہیں ہے جسے میں نے نہیں دیکھا تھا مگر اسے میں نے اپنی اسی جگہ پر دیکھ لیا ہے یہاں تک کہ جنت اور آگ بھی اور میری طرف وحی کی گئی ہے کہ تم سیاحت کرنے والے دجال کے فتنہ کی مانند یا اس کی طرح آزمائے جاؤ گے۔ (راویہ کہتی ہیں) کہ میں نہیں جانتی کہ حضرت اسماءؓ نے کونسا لفظ کہا۔ تم میں سے ایک شخص کو لایا جائے گا اور کہا جائے گا اس شخص (محمدﷺ) کے بارہ میں تمہارا کیا علم ہے؟ پس جو ایمان لانے والا یا یقین کرنے والا ہوگا میں نہیں جانتی کہ حضرت اسماءؓ نے کونسا لفظ کہا۔ وہ کہے گا وہ محمدﷺ ہیں اللہ کے رسول ہیں۔ ہمارے پاس کھلے کھلے نشانات اور ہدایت لے کر آئے۔ پس ہم نے قبول کیا اور اطاعت کی۔ تین بار (کہے گا) پس اسے کہا جائے گا سو جاؤ۔ ہم یقینا جانتے تھے کہ تم ضرور اس پر ایمان رکھتے ہو۔ پس آرام سے سو جاؤ اور جو منافق ہے یا شک کرنے والا ہے میں نہیں جانتی کہ حضرت اسماءؓ نے کون سا لفظ کہا وہ کہے گا میں نہیں جانتا، میں نے لوگوں کو ایک بات کہتے سنا تو میں نے (بھی) کہہ دیا۔ حضرت اسماءؓ سے روایت ہے کہ میں حضرت عائشہؓ کے پاس آئی لوگ (نماز میں) کھڑے تھے اور وہ نماز پڑھ رہی تھیں۔ میں نے کہا لوگوں کو کیا ہوا ہے؟ عروہ سے روایت ہے انہوں نے ابن نمیر کی طرح روایت بیان کی وہ کہتے ہیں تم یہ نہ کہو کَسَفَتِ الشَّمْسُ (سورج کو کسوف ہوا) لیکن یہ کہو خَسَفَتِ الشَّمْسُ (کہ سورج کو خسوف ہوا)۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ الْهَمْدَانِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ فَاطِمَةَ عَنْ أَسْمَاءَ قَالَتْ خَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَدَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ وَهِيَ تُصَلِّي فَقُلْتُ مَا شَأْنُ النَّاسِ يُصَلُّونَ فَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا إِلَى السَّمَاءِ فَقُلْتُ آيَةٌ قَالَتْ نَعَمْ . فَأَطَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْقِيَامَ جِدًّا حَتَّى تَجَلاَّنِي الْغَشْىُ فَأَخَذْتُ قِرْبَةً مِنْ مَاءٍ إِلَى جَنْبِي فَجَعَلْتُ أَصُبُّ عَلَى رَأْسِي أَوْ عَلَى وَجْهِي مِنَ الْمَاءِ - قَالَتْ - فَانْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَقَدْ تَجَلَّتِ الشَّمْسُ فَخَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم النَّاسَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ " أَمَّا بَعْدُ مَا مِنْ شَىْءٍ لَمْ أَكُنْ رَأَيْتُهُ إِلاَّ قَدْ رَأَيْتُهُ فِي مَقَامِي هَذَا حَتَّى الْجَنَّةَ وَالنَّارَ وَإِنَّهُ قَدْ أُوحِيَ إِلَىَّ أَنَّكُمْ تُفْتَنُونَ فِي الْقُبُورِ قَرِيبًا أَوْ مِثْلَ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ - لاَ أَدْرِي أَىَّ ذَلِكَ قَالَتْ أَسْمَاءُ - فَيُؤْتَى أَحَدُكُمْ فَيُقَالُ مَا عِلْمُكَ بِهَذَا الرَّجُلِ فَأَمَّا الْمُؤْمِنُ أَوِ الْمُوقِنُ - لاَ أَدْرِي أَىَّ ذَلِكَ قَالَتْ أَسْمَاءُ - فَيَقُولُ هُوَ مُحَمَّدٌ هُوَ رَسُولُ اللَّهِ جَاءَنَا بِالْبَيِّنَاتِ وَالْهُدَى فَأَجَبْنَا وَأَطَعْنَا . ثَلاَثَ مِرَارٍ فَيُقَالُ لَهُ نَمْ قَدْ كُنَّا نَعْلَمُ إِنَّكَ لَتُؤْمِنُ بِهِ فَنَمْ صَالِحًا وَأَمَّا الْمُنَافِقُ أَوِ الْمُرْتَابُ - لاَ أَدْرِي أَىَّ ذَلِكَ قَالَتْ أَسْمَاءُ - فَيَقُولُ لاَ أَدْرِي سَمِعْتُ النَّاسَ يَقُولُونَ شَيْئًا فَقُلْتُ " . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ فَاطِمَةَ عَنْ أَسْمَاءَ قَالَتْ أَتَيْتُ عَائِشَةَ فَإِذَا النَّاسُ قِيَامٌ وَإِذَا هِيَ تُصَلِّي فَقُلْتُ مَا شَأْنُ النَّاسِ وَاقْتَصَّ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ حَدِيثِ ابْنِ نُمَيْرٍ عَنْ هِشَامٍ . أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ قَالَ لاَ تَقُلْ كَسَفَتِ الشَّمْسُ وَلَكِنْ قُلْ خَسَفَتِ الشَّمْسُ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 10: كتاب الكسوف