صحیح مسلم 1503: كتاب الكسوف

حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کے زمانہ میں سورج کو گرہن لگا۔ رسول اللہﷺ نے نماز پڑھی اور لوگ آپؐ کے ساتھ تھے۔ آپؐ نے قریباً سورۃ بقرۃ (کی قراءت) کے برابر لمبا قیام کیا پھر آپؐ نے لمبا رکوع کیا پھر سر اٹھایا اور لمبا قیام کیا مگر وہ پہلے قیام سے چھوٹا تھا۔ پھر لمبا رکوع کیا وہ پہلے رکوع سے چھوٹا تھا پھر سر اُٹھایا اور لمبا قیام کیا وہ پہلے قیام سے چھوٹا تھا پھر لمبا رکوع کیا وہ پہلے رکوع سے چھوٹا تھا۔ پھر آپؐ نے سجدہ کیا پھر لمبا قیام کیا جو پہلے قیام سے چھوٹا تھا پھر لمبا رکوع کیا جو پہلے رکوع سے چھوٹا تھا پھر سر اٹھایا پھر لمبا قیام کیا جو پہلے قیام سے چھوٹا تھا پھر لمبا رکوع کیا جو پہلے رکوع سے چھوٹا تھا پھر آپؐ نے سجدہ کیا اور نماز سے فارغ ہوئے اور سورج روشن ہو چکا تھا پھر فرمایا سورج اور چاند اللہ کے نشانات میں سے دو نشان ہیں یہ کسی کی موت پر نہ زندگی پر گہناتے ہیں۔ جب تم یہ دیکھو تو اللہ کو یاد کرو۔ انہوں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! ہم نے آپؐ کو اپنی اس جگہ پر کسی چیز کو پکڑتے ہوئے دیکھا ہے پھر ہم نے دیکھا کہ آپ رک گئے ہیں۔ فرمایا کہ میں نے جنت دیکھی تو اس میں سے ایک خوشہ لینے لگا۔ اگر میں وہ لے لیتا تو تم ضرور رہتی دنیا تک اس میں سے کھاتے۔ اور میں نے آگ دیکھی اور آج کے دن کی طرح کا منظر کبھی نہیں دیکھا۔ اور میں نے اس میں بہت عورتیں دیکھیں۔ انہوں نے عرض کیا کیوں یا رسولؐ اللہ! فرمایا ان کے ’’کفر‘‘ کی وجہ سے عرض کیا گیا کیا وہ اللہ کا انکار کرتی ہیں فرمایا خاوند کی ناشکری اور احسان کی ناقدری کی وجہ سے، اگر تم عمر بھر بھی ان میں سے کسی ایک سے بھلائی کرو پھر وہ کوئی ناپسندیدہ بات دیکھے تو کہتی ہے میں نے تجھ سے کبھی خیر نہیں دیکھی۔ ایک اور روایت میں (کَفَفْتَ) کے بجائے تَکَعْکَعْتَ کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ انْكَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَالنَّاسُ مَعَهُ فَقَامَ قِيَامًا طَوِيلاً قَدْرَ نَحْوِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلاً ثُمَّ رَفَعَ فَقَامَ قِيَامًا طَوِيلاً وَهُوَ دُونَ الْقِيَامِ الأَوَّلِ ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلاً وَهُوَ دُونَ الرُّكُوعِ الأَوَّلِ ثُمَّ سَجَدَ ثُمَّ قَامَ قِيَامًا طَوِيلاً وَهُوَ دُونَ الْقِيَامِ الأَوَّلِ ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلاً وَهُوَ دُونَ الرُّكُوعِ الأَوَّلِ ثُمَّ رَفَعَ فَقَامَ قِيَامًا طَوِيلاً وَهُوَ دُونَ الْقِيَامِ الأَوَّلِ ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلاً وَهُوَ دُونَ الرُّكُوعِ الأَوَّلِ ثُمَّ سَجَدَ ثُمَّ انْصَرَفَ وَقَدِ انْجَلَتِ الشَّمْسُ فَقَالَ " إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ لاَ يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلاَ لِحَيَاتِهِ فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَاذْكُرُوا اللَّهَ " . قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ رَأَيْنَاكَ تَنَاوَلْتَ شَيْئًا فِي مَقَامِكَ هَذَا ثُمَّ رَأَيْنَاكَ كَفَفْتَ . فَقَالَ " إِنِّي رَأَيْتُ الْجَنَّةَ فَتَنَاوَلْتُ مِنْهَا عُنْقُودًا وَلَوْ أَخَذْتُهُ لأَكَلْتُمْ مِنْهُ مَا بَقِيَتِ الدُّنْيَا وَرَأَيْتُ النَّارَ فَلَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ مَنْظَرًا قَطُّ وَرَأَيْتُ أَكْثَرَ أَهْلِهَا النِّسَاءَ " . قَالُوا بِمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " بِكُفْرِهِنَّ " . قِيلَ أَيَكْفُرْنَ بِاللَّهِ قَالَ " بِكُفْرِ الْعَشِيرِ وَبِكُفْرِ الإِحْسَانِ لَوْ أَحْسَنْتَ إِلَى إِحْدَاهُنَّ الدَّهْرَ ثُمَّ رَأَتْ مِنْكَ شَيْئًا قَالَتْ مَا رَأَيْتُ مِنْكَ خَيْرًا قَطُّ " . وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ - يَعْنِي ابْنَ عِيسَى - أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ فِي هَذَا الإِسْنَادِ بِمِثْلِهِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ ثُمَّ رَأَيْنَاكَ تَكَعْكَعْتَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 10: كتاب الكسوف

آج 10 میں سے 10 باقی