صحیح مسلم 1523: كتاب الجنائز

حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ سعد بن عبادہؓ بیمار ہوئے رسول اللہﷺ عبدالرحمان بن عوفؓ اور سعد بن ابی وقاصؓ اور عبداللہ بن مسعودؓ کے ساتھ ان کی عیادت کے لئے تشریف لائے۔ جب آپؐ ان کے پاس اندر گئے تو انہیں بے ہوش پایا اور پوچھا فوت ہوگئے ہیں! انہوں نے کہا نہیں یا رسولؐ اللہ! پھر رسول اللہﷺ رو پڑے۔ جب لوگوں نے رسول اللہﷺ کو روتے دیکھا تو (وہ بھی) رو پڑے۔ آپؐ نے فرمایا ذرا سنو، اللہ تعالیٰ آنکھ کے آنسو اور دل کے غم پر عذاب نہیں دیتا مگر اس کی وجہ سے عذاب دیتا یا رحم کرتا ہے اور آپؐ نے اپنی زبان کی طرف اشارہ کیا۔

حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّدَفِيُّ وَعَمْرُو بْنُ سَوَّادٍ الْعَامِرِيُّ قَالاَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ الأَنْصَارِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ اشْتَكَى سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ شَكْوَى لَهُ فَأَتَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَعُودُهُ مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَسَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهِ وَجَدَهُ فِي غَشِيَّةٍ فَقَالَ " أَقَدْ قَضَى " . قَالُوا لاَ يَا رَسُولَ اللَّهِ . فَبَكَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمَّا رَأَى الْقَوْمُ بُكَاءَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَكَوْا فَقَالَ " أَلاَ تَسْمَعُونَ إِنَّ اللَّهَ لاَ يُعَذِّبُ بِدَمْعِ الْعَيْنِ وَلاَ بِحُزْنِ الْقَلْبِ وَلَكِنْ يُعَذِّبُ بِهَذَا - وَأَشَارَ إِلَى لِسَانِهِ - أَوْ يَرْحَمُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 11: كتاب الجنائز

آج 10 میں سے 10 باقی