صحیح مسلم 1585: كتاب الجنائز
ابن ابی لیلیٰ سے روایت ہے کہ حضرت قیس بن سعدؓ اور حضرت سہل بن حُنیفؓ قادسیہ میں تھے ان دونوں کے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو وہ دونوں کھڑے ہوگئے۔ ان سے کہا گیا یہ اس علاقہ کے لوگوں میں سے ہے تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ کے پاس سے ایک جنازہ گزرا۔ آپؐ کھڑے ہوگئے۔ آپؐ سے کہا گیا یہ تو یہودی ہے۔ آپؐ نے فرمایا کیا وہ انسان نہیں۔ قاسم بن زکریا کی روایت جو عمرو بن مرہ سے اسی سند سے مروی ہے اس میں ہے کہ ان دونوں نے کہا کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ تھے کہ ہمارے پاس سے ایک جنازہ گزرا۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى أَنَّ قَيْسَ بْنَ سَعْدٍ وَسَهْلَ بْنَ حُنَيْفٍ كَانَا بِالْقَادِسِيَّةِ فَمَرَّتْ بِهِمَا جَنَازَةٌ فَقَامَا فَقِيلَ لَهُمَا إِنَّهَا مِنْ أَهْلِ الأَرْضِ . فَقَالاَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَرَّتْ بِهِ جَنَازَةٌ فَقَامَ فَقِيلَ إِنَّهُ يَهُودِيٌّ . فَقَالَ " أَلَيْسَتْ نَفْسًا " . وَحَدَّثَنِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّاءَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ شَيْبَانَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَفِيهِ فَقَالاَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَمَرَّتْ عَلَيْنَا جَنَازَةٌ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی