صحیح مسلم 1590: كتاب الجنائز
حضرت عوف بن مالکؓ الاشجعی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے نبیﷺ کو سنا جبکہ آپؐ نمازِ جنازہ پڑھا رہے تھے۔ اے اللہ اس کو بخش دے۔ اور اس پر رحم کر اور اس سے درگزر کر اور اسے عافیت سے رکھ اور اس کی باعزت مہمانی فرما اور اس کے داخل ہونے کی جگہ وسیع کر دے اور اسے پانی اور برف اور اولوں سے دھو ڈال اور اسے گناہوں سے ایسا پاک کر دے جیسے سفید کپڑا میل سے صاف کیا جاتا ہے اور اسے بدلہ میں اس کے گھر سے بہتر گھر دے۔ اور اس کے اہل سے بہتر اہل عطا کر۔ اور اس کے ساتھی سے بہتر ساتھی عطا کر۔ اور اسے قبر کی آزمائش سے اور آگ کے عذاب سے بچا۔ حضرت عوفؓ کہتے ہیں میں نے رسول اللہﷺ کی اس میّت پر دعا کی وجہ سے خواہش کی کہ کاش وہ مرنے والا میں ہی ہوتا۔
وَحَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ كِلاَهُمَا عَنْ عِيسَى بْنِ يُونُسَ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ الْحِمْصِيِّ ح وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَهَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ - وَاللَّفْظُ لأَبِي الطَّاهِرِ - قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الأَشْجَعِيِّ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَصَلَّى عَلَى جَنَازَةٍ يَقُولُ " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَاعْفُ عَنْهُ وَعَافِهِ وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ وَاغْسِلْهُ بِمَاءٍ وَثَلْجٍ وَبَرَدٍ وَنَقِّهِ مِنَ الْخَطَايَا كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الأَبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ وَأَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِنْ دَارِهِ وَأَهْلاً خَيْرًا مِنْ أَهْلِهِ وَزَوْجًا خَيْرًا مِنْ زَوْجِهِ وَقِهِ فِتْنَةَ الْقَبْرِ وَعَذَابَ النَّارِ " . قَالَ عَوْفٌ فَتَمَنَّيْتُ أَنْ لَوْ كُنْتُ أَنَا الْمَيِّتَ لِدُعَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى ذَلِكَ الْمَيِّتِ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی