صحیح مسلم 1592: كتاب الجنائز

حضرت سمرہ بن جندبؓ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کے زمانہ میں (کمسن) لڑکا تھا اور میں آپؐ سے باتیں یاد کر لیتا تھا انہیں بیان کرنے سے سوائے اس کے مجھے کوئی بات نہیں روکتی کہ یہاں مجھ سے زیادہ عمر رسیدہ لوگ موجود ہیں۔ اور میں نے رسول اللہﷺ کے پیچھے ایک عورت کی نماز جنازہ پڑھی جو اپنی زچگی کی حالت میں فوت ہو گئی تھی۔ آپؐ نماز جنازہ میں اس کے درمیان کھڑے ہوئے۔ اور ابن مثنی کی روایت میں ہے وہ کہتے ہیں عبداللہ بن بریدہ نے مجھے بتایا۔ وہ کہتے تھے آپؐ نماز جنازہ کے لئے اس کے درمیان کھڑے ہوئے۔

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَعُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ حُسَيْنٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ قَالَ قَالَ سَمُرَةُ بْنُ جُنْدُبٍ لَقَدْ كُنْتُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم غُلاَمًا فَكُنْتُ أَحْفَظُ عَنْهُ فَمَا يَمْنَعُنِي مِنَ الْقَوْلِ إِلاَّ أَنَّ هَا هُنَا رِجَالاً هُمْ أَسَنُّ مِنِّي وَقَدْ صَلَّيْتُ وَرَاءَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى امْرَأَةٍ مَاتَتْ فِي نِفَاسِهَا فَقَامَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي الصَّلاَةِ وَسَطَهَا . وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ قَالَ فَقَامَ عَلَيْهَا لِلصَّلاَةِ وَسَطَهَا .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 11: كتاب الجنائز

آج 10 میں سے 10 باقی