صحیح مسلم 1593: كتاب الجنائز
حضرت جابر بن سمرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ کے پاس ایک گھوڑا لایا گیا جس پر (زین وغیرہ) کچھ نہ تھا۔ آپؐ جب ابن دحداحؓ کے جنازے سے واپس لوٹے تو اس پر سوار ہوئے اور ہم آپؐ کے اردگرد چل رہے تھے۔ یعنی جنازہ پڑھاتے ہوئے چارپائی کے وسط میں آپؐ نے قیام فرمایا۔ حضرت جابر بن سمرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ابن دحداحؓ کی نماز جنازہ پڑھائی۔ پھر ایک گھوڑا لایا گیا جس پر (زین وغیرہ) کچھ نہ تھا۔ ایک شخص نے اسے روک رکھا آپؐ اس پر سوار ہوئے۔ وہ آپؐ کو لے کر تیز چلنے لگا۔ ہم آپؐ کے پیچھے دوڑتے ہوئے جا رہے تھے۔ راوی کہتے ہیں لوگوں میں سے ایک شخص نے کہا کہ نبیﷺ نے فرمایا ہے کتنے ہی لٹکے ہوئے یا جھکے ہوئے خوشے جنت میں ابن دحداحؓ کے لئے ہیں۔ راوی کہتے ہیں یا شعبہ نے ابو دحداح کہا تھا۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ - وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى - قَالَ أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا وَقَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ أُتِيَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِفَرَسٍ مُعْرَوْرًى فَرَكِبَهُ حِينَ انْصَرَفَ مِنْ جَنَازَةِ ابْنِ الدَّحْدَاحِ وَنَحْنُ نَمْشِي حَوْلَهُ . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ الْمُثَنَّى - قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى ابْنِ الدَّحْدَاحِ ثُمَّ أُتِيَ بِفَرَسٍ عُرْىٍ فَعَقَلَهُ رَجُلٌ فَرَكِبَهُ فَجَعَلَ يَتَوَقَّصُ بِهِ وَنَحْنُ نَتَّبِعُهُ نَسْعَى خَلْفَهُ - قَالَ - فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ إِنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " كَمْ مِنْ عِذْقٍ مُعَلَّقٍ - أَوْ مُدَلًّى - فِي الْجَنَّةِ لاِبْنِ الدَّحْدَاحِ " . أَوْ قَالَ شُعْبَةُ " لأَبِي الدَّحْدَاحِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی