صحیح مسلم 1597: كتاب الجنائز

ابو الہیّاج اسدی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں مجھے حضرت علیؓ بن ابی طالب نے کہا کیا میں تمہیں اس کام (مہم) پر نہ بھیجوں جس پر مجھے رسول اللہﷺ نے بھیجا تھا کہ تم کوئی مورتی نہ چھوڑنا مگر اسے مٹا دینا اور نہ کوئی ابھری ہوئی قبر (چھوڑنا) مگر اسے برابر کر دینا۔ ایک دوسری روایت میں (تِمْثَالًا اِلَّا طَمَسْتَہُ کی بجائے) صُوْرَۃً اِلَّا طَمَسْتَھَا کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ أَبِي الْهَيَّاجِ الأَسَدِيِّ قَالَ قَالَ لِي عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ أَلاَّ أَبْعَثُكَ عَلَى مَا بَعَثَنِي عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ لاَ تَدَعَ تِمْثَالاً إِلاَّ طَمَسْتَهُ وَلاَ قَبْرًا مُشْرِفًا إِلاَّ سَوَّيْتَهُ . وَحَدَّثَنِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلاَّدٍ الْبَاهِلِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى - وَهُوَ الْقَطَّانُ - حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنِي حَبِيبٌ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ وَلاَ صُورَةً إِلاَّ طَمَسْتَهَا .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 11: كتاب الجنائز

آج 10 میں سے 10 باقی