صحیح مسلم 16: كتاب الإيمان

ابو جمرہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباسؓ اور لوگوں کے درمیان ترجمان تھا۔ ایک عورت ان کے پاس آئی جو گھڑے کی نبیذ کے بارہ میں پوچھتی تھی۔ اس پر انہوں (حضرت ابن عباسؓ) نے کہا عبدالقیس کا وفد رسول اللہﷺ کے پاس آیا۔ رسول اللہﷺ نے پوچھا کون سا وفد یا کون سی قوم ہے؟ انہوں نے کہا: ربیعہ۔ آپؐ نے فرمایا: قوم کو خوش آمدید یا یہ فرمایا: وفد کو خوش آمدید، نہ رسوا ہوں گے اور نہ شرمندہ۔ وہ کہتے ہیں انہوں نے کہا یا رسول اللہ! ہم آپؐ کے پاس دور دراز سے سفر کر کے آتے ہیں اور ہمارے اور آپ کے درمیان کفار مضر کا یہ قبیلہ حائل ہے اور ہم آپؐ کے پاس حرمت والے مہینہ کے سوا نہیں آسکتے اس لئے آپؐ ہمیں اصولی باتوں سے مطلع فرمائیں جو ہم اپنے پچھلوں کو بھی بتائیں اور ان کے ذریعہ ہم جنت میں داخل ہوں۔ وہ کہتے ہیں اس پر آپؐ نے انہیں چار باتوں کا حکم دیا اور چار باتوں سے روکا۔ وہ کہتے ہیں آپؐ نے ان کو اللہ پر ایمان لانے کا حکم دیا جو ایک ہے پھر پوچھا کیا تم جانتے ہو اللہ پر ایمان کا کیا مطلب ہے؟ انہوں نے کہا اللہ اور اس کا رسولؐ ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا: اس بات کی شہادت دینا کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور یہ کہ محمدؐ اللہ کے رسول ہیں اور نماز قائم کرنا، زکوٰۃ دینا اور رمضان کے روزے رکھنا اور یہ کہ تم غنیمت میں سے پانچواں حصہ دو اور آپؐ نے انہیں دباء، حنتم اور مزفت (تارکول لگے ہوئے برتن) سے روکا اور شعبہ کہتے ہیں کہ راوی بسا اوقات نقیر اور بسا اوقات مقیر کہتے تھے۔ آپؐ نے فرمایا: ان باتوں کو یاد رکھو اور جو تمہارے پیچھے ہیں ان کو بھی بتاؤ۔ ابو بکر کی روایت میں مِنْ وَرَائِ کُم کی بجائے مَنْ وَرَائَ کُمْ کے لفظ ہیں۔ اور اس میں المُقَیِّرُ کا لفظ نہیں ہے۔ حضرت ابن عباسؓ سے دوسری روایت میں مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا میں تمہیں اس نبیذ سے منع کرتا ہوں جو دباء، نقیر، حنتم اور مزفت میں بنائی جائے۔ ابن معاذ نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا ہے جو انہوں نے اپنے باپ سے کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے عبد القیس کے اشجّ سے فرمایا کہ تم میں دو خصلتیں ایسی ہیں جن کو اللہ بہت پسند کرتا ہے۔ حلم اور ٹھہراؤ۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَأَلْفَاظُهُمْ مُتَقَارِبَةٌ - قَالَ أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ - عَنْ أَبِي جَمْرَةَ قَالَ كُنْتُ أُتَرْجِمُ بَيْنَ يَدَىِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَبَيْنَ النَّاسِ فَأَتَتْهُ امْرَأَةٌ تَسْأَلُهُ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ فَقَالَ إِنَّ وَفْدَ عَبْدِ الْقَيْسِ أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنِ الْوَفْدُ أَوْ مَنِ الْقَوْمُ " . قَالُوا رَبِيعَةُ . قَالَ " مَرْحَبًا بِالْقَوْمِ أَوْ بِالْوَفْدِ غَيْرَ خَزَايَا وَلاَ النَّدَامَى " . قَالَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَأْتِيكَ مِنْ شُقَّةٍ بَعِيدَةٍ وَإِنَّ بَيْنَنَا وَبَيْنَكَ هَذَا الْحَىَّ مِنْ كُفَّارِ مُضَرَ وَإِنَّا لاَ نَسْتَطِيعُ أَنْ نَأْتِيَكَ إِلاَّ فِي شَهْرِ الْحَرَامِ فَمُرْنَا بِأَمْرٍ فَصْلٍ نُخْبِرْ بِهِ مَنْ وَرَاءَنَا نَدْخُلُ بِهِ الْجَنَّةَ . قَالَ فَأَمَرَهُمْ بِأَرْبَعٍ وَنَهَاهُمْ عَنْ أَرْبَعٍ . قَالَ أَمَرَهُمْ بِالإِيمَانِ بِاللَّهِ وَحْدَهُ . وَقَالَ " هَلْ تَدْرُونَ مَا الإِيمَانُ بِاللَّهِ " . قَالُوا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ . قَالَ " شَهَادَةُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ وَإِقَامُ الصَّلاَةِ وَإِيتَاءُ الزَّكَاةِ وَصَوْمُ رَمَضَانَ وَأَنْ تُؤَدُّوا خُمُسًا مِنَ الْمَغْنَمِ " . وَنَهَاهُمْ عَنِ الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ وَالْمُزَفَّتِ . قَالَ شُعْبَةُ وَرُبَّمَا قَالَ النَّقِيرِ . قَالَ شُعْبَةُ وَرُبَّمَا قَالَ الْمُقَيَّرِ . وَقَالَ " احْفَظُوهُ وَأَخْبِرُوا بِهِ مِنْ وَرَائِكُمْ " . وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ فِي رِوَايَتِهِ " مَنْ وَرَاءَكُمْ " وَلَيْسَ فِي رِوَايَتِهِ الْمُقَيَّرِ وَحَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي ح وَحَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي قَالاَ جَمِيعًا حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ أَبِي جَمْرَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِهَذَا الْحَدِيثِ نَحْوَ حَدِيثِ شُعْبَةَ . وَقَالَ " أَنْهَاكُمْ عَمَّا يُنْبَذُ فِي الدُّبَّاءِ وَالنَّقِيرِ وَالْحَنْتَمِ وَالْمُزَفَّتِ " . وَزَادَ ابْنُ مُعَاذٍ فِي حَدِيثِهِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِلأَشَجِّ أَشَجِّ عَبْدِ الْقَيْسِ " إِنَّ فِيكَ خَصْلَتَيْنِ يُحِبُّهُمَا اللَّهُ الْحِلْمُ وَالأَنَاةُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 1: كتاب الإيمان

آج 10 میں سے 10 باقی