صحیح مسلم 1620: كتاب الزكاة
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے حضرت عمرؓ کو صدقہ لینے کے لئے مقرر کیا۔ کہا گیا کہ ابنِ جمیلؓ اور خالد بن ولیدؓ اور رسول اللہﷺ کے چچا حضرت عباسؓ نے نہیں دیا۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ ابنِ جمیل تو اس لئے بُرا مناتا ہے کہ وہ فقیر تھا اور اللہ نے اسے غنی کر دیا اور جہاں تک خالد کا تعلق ہے تو یقینا تم خالد پر ظلم کرو گے۔ اس نے تو اپنی زرہیں اور اپنے سامان اللہ کے رستہ میں روک رکھے ہیں اور جہاں تک عباسؓ کا تعلق ہے اُن کا یہ (صدقہ) میرے ذمہ ہے اور اس جیسا اور بھی۔ پھر فرمایا اے عمر! کیا تمہیں نہیں معلوم کہ ایک شخص کا چچا اس کے باپ کی طرح ہی ہوتا ہے۔
وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا وَرْقَاءُ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عُمَرَ عَلَى الصَّدَقَةِ فَقِيلَ مَنَعَ ابْنُ جَمِيلٍ وَخَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ وَالْعَبَّاسُ عَمُّ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا يَنْقِمُ ابْنُ جَمِيلٍ إِلاَّ أَنَّهُ كَانَ فَقِيرًا فَأَغْنَاهُ اللَّهُ وَأَمَّا خَالِدٌ فَإِنَّكُمْ تَظْلِمُونَ خَالِدًا قَدِ احْتَبَسَ أَدْرَاعَهُ وَأَعْتَادَهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَأَمَّا الْعَبَّاسُ فَهِيَ عَلَىَّ وَمِثْلُهَا مَعَهَا " . ثُمَّ قَالَ " يَا عُمَرُ أَمَا شَعَرْتَ أَنَّ عَمَّ الرَّجُلِ صِنْوُ أَبِيهِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی