صحیح مسلم 1662: كتاب الزكاة
سعید بن ابی بردہ اپنے والد سے اور وہ اُن کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا ہر مسلمان پر صدقہ ہے۔ عرض کیا گیا حضورؐ فرمائیے اگر وہ اس کی طاقت نہ پائے؟ آپؐ نے فرمایا وہ اپنے ہاتھ سے کام کرے اور خود بھی فائدہ اٹھائے اور صدقہ بھی کرے۔ راوی کہتے ہیں عرض کیا گیا حضورؐ فرمائیے اگر وہ اس کی استطاعت نہ رکھے؟ آپؐ نے فرمایا بے بس محتاج کی مدد کرے۔ راوی کہتے ہیں عرض کیا گیا حضورؐ فرمائیے اگر وہ اس کی استطاعت (بھی) نہ رکھے۔ آپؐ نے فرمایا وہ معروف بات کا حکم کرے یا فرمایا بھلائی کا۔ عرض کیا گیا حضورؐ فرمائیے اگر وہ ایسا نہیں کر پائے۔ آپؐ نے فرمایا وہ برائی سے رُکا رہے یہی صدقہ ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ صَدَقَةٌ " . قِيلَ أَرَأَيْتَ إِنْ لَمْ يَجِدْ قَالَ " يَعْتَمِلُ بِيَدَيْهِ فَيَنْفَعُ نَفْسَهُ وَيَتَصَدَّقُ " . قَالَ قِيلَ أَرَأَيْتَ إِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ قَالَ " يُعِينُ ذَا الْحَاجَةِ الْمَلْهُوفَ " . قَالَ قِيلَ لَهُ أَرَأَيْتَ إِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ قَالَ " يَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ أَوِ الْخَيْرِ " . قَالَ أَرَأَيْتَ إِنْ لَمْ يَفْعَلْ قَالَ " يُمْسِكُ عَنِ الشَّرِّ فَإِنَّهَا صَدَقَةٌ " . وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بِهَذَا الإِسْنَادِ.
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی