صحیح مسلم 1672: كتاب الزكاة

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا اے لوگو! اللہ پاک ہے اور وہ طیّب چیز کو ہی قبول کرتا ہے اور یقینا اس نے مومنوں کو وہی حکم دیا ہے جو حکم اس نے رسولوںؐ کو دیا ہے چنانچہ اس نے فرمایا یٰاَیُّھَا الرُّسُلُ کُلُوْا مِنَ الطَّیِّبَاتِ وَاعْمَلُوْا صَالِحًا اِنِّیْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ عَلِیْمٌ (المؤمنون: 52) یعنی اے رسولو! پاکیزہ چیزوں میں سے کھاؤ اور نیک عمل کرو جو تم کرتے ہو میں خوب جانتا ہوں اور فرمایا یٰاَیُّھَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا کُلُوْا مِنْ طَیِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاکُم (البقرۃ: 173) یعنی اے لوگو جو ایمان لائے ہو اُن پاکیزہ چیزوں میں سے جو ہم نے تمہیں دی ہیں کھاؤ۔ پھر آپؐ نے ایک ایسے شخص کا ذکر کیا جو لمبا سفر کرتا ہے پراگندہ بال اور غبار آلود ہے۔ آسمان کی طرف اپنے دونوں ہاتھ اُٹھاتا ہے (اور کہتا ہے) اے میرے رب! اے میرے رب! حالانکہ اس کا کھانا حرام ہے اور اس کا پینا حرام ہے اور اس کا لباس حرام ہے اور اس کی نشوونما حرام پر ہوئی ہے۔ اس وجہ سے اس کی دعا کیونکر قبول ہوگی۔

وَحَدَّثَنِي أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنِي عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ اللَّهَ طَيِّبٌ لاَ يَقْبَلُ إِلاَّ طَيِّبًا وَإِنَّ اللَّهَ أَمَرَ الْمُؤْمِنِينَ بِمَا أَمَرَ بِهِ الْمُرْسَلِينَ فَقَالَ { يَا أَيُّهَا الرُّسُلُ كُلُوا مِنَ الطَّيِّبَاتِ وَاعْمَلُوا صَالِحًا إِنِّي بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ} وَقَالَ { يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ} " . ثُمَّ ذَكَرَ الرَّجُلَ يُطِيلُ السَّفَرَ أَشْعَثَ أَغْبَرَ يَمُدُّ يَدَيْهِ إِلَى السَّمَاءِ يَا رَبِّ يَا رَبِّ وَمَطْعَمُهُ حَرَامٌ وَمَشْرَبُهُ حَرَامٌ وَمَلْبَسُهُ حَرَامٌ وَغُذِيَ بِالْحَرَامِ فَأَنَّى يُسْتَجَابُ لِذَلِكَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 12: كتاب الزكاة

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

2:173 · 23:52

آج 10 میں سے 10 باقی