صحیح مسلم 1681: كتاب الزكاة

حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا خرچ کرنے والے اور صدقہ کرنے والے کی مثال اس شخص کی طرح ہے جس پر دو جبےّ ہوں یا دو ڈھالیں ہوں جو ان دونوں کے سینہ سے دونوں کی ہنسلی کی ہڈیوں تک ہوں پس جب خرچ کرنے والا ارادہ کرتا ہے اور دوسرے راوی نے کہا جب صدقہ دینے والا ارادہ کرتا ہے کہ صدقہ کرے تو وہ اس پر کشادہ ہو جاتے ہیں یا پھیل جاتے ہیں اور جب بخیل ارادہ کرتا ہے کہ خرچ کرے تو وہ اس پر تنگ پڑ جا تی ہیں اور ہر حلقہ اپنی جگہ لے لیتا ہے یہاں تک کہ وہ اس کی پوروں تک کو ڈھانک دیتی ہیں اور اس کے نقشِ قدم کو مٹا دیتی ہے۔ حضرت ابو ہریرہؓ نے کہا کہ آپؐ نے فرمایا وہ اسے کشادہ کرنا چاہتا ہے مگر وہ کشادہ نہیں ہوتی۔

حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . قَالَ عَمْرٌو وَحَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ قَالَ وَقَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَثَلُ الْمُنْفِقِ وَالْمُتَصَدِّقِ كَمَثَلِ رَجُلٍ عَلَيْهِ جُبَّتَانِ أَوْ جُنَّتَانِ مِنْ لَدُنْ ثُدِيِّهِمَا إِلَى تَرَاقِيهِمَا فَإِذَا أَرَادَ الْمُنْفِقُ - وَقَالَ الآخَرُ فَإِذَا أَرَادَ الْمُتَصَدِّقُ - أَنْ يَتَصَدَّقَ سَبَغَتْ عَلَيْهِ أَوْ مَرَّتْ وَإِذَا أَرَادَ الْبَخِيلُ أَنْ يُنْفِقَ قَلَصَتْ عَلَيْهِ وَأَخَذَتْ كُلُّ حَلْقَةٍ مَوْضِعَهَا حَتَّى تُجِنَّ بَنَانَهُ وَتَعْفُوَ أَثَرَهُ " . قَالَ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَقَالَ يُوَسِّعُهَا فَلاَ تَتَّسِعُ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 12: كتاب الزكاة

آج 10 میں سے 10 باقی