صحیح مسلم 1682: كتاب الزكاة
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے بخیل اور صدقہ دینے والے کی مثال دو آدمیوں جیسی بیان فرمائی جن پر لوہے کی دو زرہیں ہوں جن کے بازو سینے اور ہنسلی کی ہڈیوں کے ساتھ جکڑے گئے ہیں پس صدقہ کرنے والا جب بھی کوئی صدقہ کرتا ہے تو وہ اس پر کشادہ ہو جاتی ہے یہاں تک کہ وہ اس کے پوروں کو ڈھانپ لیتی ہے اور اس کے اثر کو مٹا دیتی ہے اور جب بخیل کبھی صدقہ کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو وہ تنگ پڑ جاتی ہے اور ہر حلقہ اپنی جگہ لے لیتا ہے۔ وہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہﷺ کو اپنی انگلی سے اپنے گریبان میں اشارہ کرتے دیکھا اور اگر تم انہیں دیکھتے جب وہ انہیں کشادہ کر رہے تھے اور وہ (کشادہ) نہیں ہو رہی تھی۔
حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ أَبُو أَيُّوبَ الْغَيْلاَنِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ - يَعْنِي الْعَقَدِيَّ - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ ضَرَبَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَثَلَ الْبَخِيلِ وَالْمُتَصَدِّقِ كَمَثَلِ رَجُلَيْنِ عَلَيْهِمَا جُنَّتَانِ مِنْ حَدِيدٍ قَدِ اضْطُرَّتْ أَيْدِيهِمَا إِلَى ثُدَيِّهِمَا وَتَرَاقِيهِمَا فَجَعَلَ الْمُتَصَدِّقُ كُلَّمَا تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ انْبَسَطَتْ عَنْهُ حَتَّى تُغَشِّيَ أَنَامِلَهُ وَتَعْفُوَ أَثَرَهُ وَجَعَلَ الْبَخِيلُ كُلَّمَا هَمَّ بِصَدَقَةٍ قَلَصَتْ وَأَخَذَتْ كُلُّ حَلْقَةٍ مَكَانَهَا " . قَالَ فَأَنَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ بِإِصْبَعِهِ فِي جَيْبِهِ فَلَوْ رَأَيْتَهُ يُوَسِّعُهَا وَلاَ تَوَسَّعُ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی