صحیح مسلم 1683: كتاب الزكاة
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا بخیل اور صدقہ دینے والے کی مثال اُن دو آدمیوں جیسی ہے جن پر لوہے کی دو زرہیں ہیں۔ جب صدقہ دینے والا صدقہ کا ارادہ کرتا ہے تو وہ اس پر کشادہ ہو جاتی ہے یہانتک کہ وہ اس کے نقشِ قدم کو مٹا دیتی ہے اور جب بخیل صدقہ کا ارادہ کرتا ہے تو وہ اس پر تنگ پڑ جاتی ہے اور اس کے دونوں ہاتھ گلے تک باندھے جاتے ہیں اور ہر حلقہ اپنے ساتھ والے حلقہ کے ساتھ چمٹ جاتا ہے۔ وہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ وہ اس کو کشادہ کرنے کی کوشش کرتا ہے مگر نہیں کر پاتا۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَضْرَمِيُّ عَنْ وُهَيْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَثَلُ الْبَخِيلِ وَالْمُتَصَدِّقِ مَثَلُ رَجُلَيْنِ عَلَيْهِمَا جُنَّتَانِ مِنْ حَدِيدٍ إِذَا هَمَّ الْمُتَصَدِّقُ بِصَدَقَةٍ اتَّسَعَتْ عَلَيْهِ حَتَّى تُعَفِّيَ أَثَرَهُ وَإِذَا هَمَّ الْبَخِيلُ بِصَدَقَةٍ تَقَلَّصَتْ عَلَيْهِ وَانْضَمَّتْ يَدَاهُ إِلَى تَرَاقِيهِ وَانْقَبَضَتْ كُلُّ حَلْقَةٍ إِلَى صَاحِبَتِهَا " . قَالَ فَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " فَيَجْهَدُ أَنْ يُوَسِّعَهَا فَلاَ يَسْتَطِيعُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی