صحیح مسلم 1684: كتاب الزكاة
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا ایک شخص نے کہا کہ آج رات میں صدقہ کروں گا۔ وہ اپنا صدقہ لے کر نکلا اور اس نے اسے ایک بد کار عورت کے ہاتھ میں رکھ دیا۔ صبح لوگ باتیں کرنے لگے کہ آج رات ایک بدکار عورت کو صدقہ دیا گیا ہے۔ اس نے کہا اے اللہ سب تعریف تیرے ہی لئے ہے _ ایک بدکار عورت کو _ میں ضرور (اور) صدقہ کروں گا۔ پھر وہ اپنا صدقہ لے کر نکلا اور ایک امیر آدمی کے ہاتھ میں رکھ دیا۔ صبح لوگ باتیں کرنے لگے کہ آج رات ایک امیر کو صدقہ دیا گیا ہے۔ اس نے کہا اے اللہ سب تعریف تیرے ہی لئے ہے _ (صدقہ) ایک امیر کو!!! اس نے کہا میں ضرور (اور) صدقہ کروں گا۔ پھر وہ اپنا صدقہ لے کر نکلا اور اسے ایک چور کے ہاتھ میں رکھ دیا صبح لوگ باتیں کرنے لگے کہ ایک چور کو صدقہ دیا گیا ہے۔ اس نے کہا اے اللہ سب تعریف تیرے ہی لئے ہے _ صدقہ ایک بدکار عورت پر، ایک امیر آدمی پر، ایک چور پر!!!۔ اس کے پاس کوئی آیا اور کہا گیا کہ تمہارا صدقہ قبول ہوگیا ہے۔ جو تو بدکار عورت پر ہے شاید کہ وہ اس ذریعہ سے اپنی بدکاری سے بچ جائے اور شاید امیر آدمی عبرت حاصل کرے اور اللہ نے جو اسے عطا کیا ہے اس میں خرچ کرے اور شاید چور اس صدقہ کے ذریعہ اپنی چوری سے بچ جائے۔
Urdu translation: Noor Foundation