صحیح مسلم 1686: كتاب الزكاة

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب کوئی عورت اپنے گھر کے غلہ میں سے بغیر کوئی خرابی کئے خرچ کرتی ہے تو اس کے لئے اس خرچ کے عوض جو اس نے کیا اجر ملتا ہے اور اس کے خاوند کے لئے بھی اس کے عوض جو اس نے کمایا اجر ہوتا ہے اور خزانچی کیلئے بھی اسی طرح کا (اجر) ہے۔ ان میں سے ایک دوسرے کا کچھ بھی اجر کم نہیں کرتا۔ ایک دوسری روایت میں مِنْ طَعَامِ بَیْتِھَا کے بجائے مِنْ طَعَامِ زَوْجِھَا کے الفاظ کہے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ جَمِيعًا عَنْ جَرِيرٍ - قَالَ يَحْيَى - أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا أَنْفَقَتِ الْمَرْأَةُ مِنْ طَعَامِ بَيْتِهَا غَيْرَ مُفْسِدَةٍ كَانَ لَهَا أَجْرُهَا بِمَا أَنْفَقَتْ وَلِزَوْجِهَا أَجْرُهُ بِمَا كَسَبَ وَلِلْخَازِنِ مِثْلُ ذَلِكَ لاَ يَنْقُصُ بَعْضُهُمْ أَجْرَ بَعْضٍ شَيْئًا " . وَحَدَّثَنَاهُ ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ عَنْ مَنْصُورٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ " مِنْ طَعَامِ زَوْجِهَا " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 12: كتاب الزكاة

آج 10 میں سے 10 باقی