صحیح مسلم 1687: كتاب الزكاة

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا جب کوئی عورت بغیر کوئی خرابی کئے اپنے خاوند کے گھر سے خرچ کرتی ہے تو اس کے لئے اس کا اجر ہے اور اس (خاوند) کے لئے ویسا ہی (اجر) ہے۔ کیونکہ اس نے کمایا اور اس عورت کے لئے بھی کیونکہ اس نے خرچ کیا اور خزانچی کیلئے بھی ویسا ہی (اجر) ہے۔ بغیر اس کے کہ ان کے اجر میں سے کچھ کم ہو۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا أَنْفَقَتِ الْمَرْأَةُ مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا غَيْرَ مُفْسِدَةٍ كَانَ لَهَا أَجْرُهَا وَلَهُ مِثْلُهُ بِمَا اكْتَسَبَ وَلَهَا بِمَا أَنْفَقَتْ وَلِلْخَازِنِ مِثْلُ ذَلِكَ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْتَقِصَ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا " . وَحَدَّثَنَاهُ ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي وَأَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ.

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 12: كتاب الزكاة

آج 10 میں سے 10 باقی