صحیح مسلم 1689: كتاب الزكاة

آبی لحم کے آزاد کردہ غلام عمیر کہتے ہیں مجھے میرے آقا نے حکم دیا کہ میں گوشت سکھانے کے لئے کاٹوں۔ میرے پاس ایک مسکین آیا تو میں نے اس کو اس میں سے کھانے کو دے دیا۔ میرے آقا کو اس بات کا پتہ چل گیا تو اس نے مجھے مارا۔ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور آپؐ سے اس معاملہ کا ذکر کیا آپؐ نے اسے بلایا اور فرمایا تو نے اسے کیوں مارا ہے؟ اس نے کہا یہ میری اجازت کے بغیر میرا کھانا (دوسروں کو) دیتا ہے۔ آپؐ نے فرمایا تم دونوں کے درمیان اس کا اجر ہے۔

وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ - يَعْنِي ابْنَ إِسْمَاعِيلَ - عَنْ يَزِيدَ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي عُبَيْدٍ - قَالَ سَمِعْتُ عُمَيْرًا مَوْلَى آبِي اللَّحْمِ قَالَ أَمَرَنِي مَوْلاَىَ أَنْ أُقَدِّدَ لَحْمًا فَجَاءَنِي مِسْكِينٌ فَأَطْعَمْتُهُ مِنْهُ فَعَلِمَ بِذَلِكَ مَوْلاَىَ فَضَرَبَنِي فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَدَعَاهُ . فَقَالَ " لِمَ ضَرَبْتَهُ " . فَقَالَ يُعْطِي طَعَامِي بِغَيْرِ أَنْ آمُرَهُ . فَقَالَ " الأَجْرُ بَيْنَكُمَا " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 12: كتاب الزكاة

آج 10 میں سے 10 باقی