صحیح مسلم 1690: كتاب الزكاة

ہمام بن منبہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں یہ وہ احادیث ہیں جو حضرت ابو ہریرہؓ نے حضرت محمد رسول اللہﷺ کی طرف سے ہم سے بیان کیں پھر انہوں نے کئی احادیث کا ذکر کیا ان میں سے ایک یہ ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ ایک عورت اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر روزہ نہ رکھے جبکہ اس کا خاوند موجود ہو اور اس کے گھر اس کی اجازت کے بغیر کسی کو آنے کی اجازت نہ دے جبکہ وہ موجود ہو اور جو کچھ وہ اس کی اجازت کے بغیر اس کی کمائی میں سے خرچ کرے تو اس کا آدھا اجر اس (خاوند) کو ملے گا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ تَصُمِ الْمَرْأَةُ وَبَعْلُهَا شَاهِدٌ إِلاَّ بِإِذْنِهِ وَلاَ تَأْذَنْ فِي بَيْتِهِ وَهُوَ شَاهِدٌ إِلاَّ بِإِذْنِهِ وَمَا أَنْفَقَتْ مِنْ كَسْبِهِ مِنْ غَيْرِ أَمْرِهِ فَإِنَّ نِصْفَ أَجْرِهِ لَهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 12: كتاب الزكاة

آج 10 میں سے 10 باقی