صحیح مسلم 17: كتاب الإيمان
قتادہ کہتے ہیں کہ جو لوگ رسول اللہﷺ کے پاس آنے والے عبدالقیس کے وفد سے ملے تھے انہوں نے مجھے یہ بات بتائی ہے اور حضرت ابو سعید خدریؓ کی اس روایت میں ہے کہ عبدالقیس کے کچھ لوگ رسول اللہﷺ کے پاس آئے اور کہا یا نبی اللہ! ہم ربیعہ کا ایک قبیلہ ہیں اور ہمارے اور آپؐ کے درمیان مضر قبیلہ کے کفار حائل ہیں اور ہم آپؐ کے پاس صرف حرمت والے مہینوں میں ہی آ سکتے ہیں۔ اس لئے آپؐ ہمیں حکم دیں جو ہم پچھلوں کو بھی بتائیں اور اس پر عمل کر کے اس کے ذریعہ جنت میں داخل ہوں۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا میں تمہیں چار باتوں کا حکم دیتا ہوں اور چار باتوں سے منع کرتا ہوں اللہ کی عبادت کرو کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراؤ اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو، رمضان کے روزے رکھو اور غنیمتوں میں سے پانچواں حصہ دو اور میں تمہیں چار چیزوں یعنی دباء، حنتم، مزفت اور نقیر سے منع کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے نبی! نقیر کے بارے میں کیا آپؐ کو علم ہے؟ فرمایا: کیوں نہیں، یہ تنا ہوتا ہے جسے تم کھرچ ڈالتے ہو، پھر اس میں قطیعاء (ایک قسم کی کھجور) ڈالتے ہو۔ سعید کہتے ہیں یا فرمایا خشک کھجور ڈالتے ہو، پھر تم اس میں کچھ پانی ڈالتے ہو یہاں تک کہ جب اس کا جوش تھم جاتا ہے تو تم اسے پیتے ہو یہاں تک کہ تم میں سے کوئی یا ان میں سے کوئی اپنے چچا زاد پر تلوار چلاتا ہے۔ راوی نے کہا ان لوگوں میں سے ایک کو ایسا ہی زخم پہنچا ہوا تھا۔ اس نے کہا میں اس زخم کو رسول اللہﷺ سے شرم کی وجہ سے چھپا رہا تھا۔ میں نے کہا یا رسول اللہ! پھر ہم کس میں پئیں؟ فرمایا چمڑے کے مشکیزوں میں جن کا منہ باندھا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا: یا نبی اللہ! ہمارے علاقہ میں چوہے بہت ہوتے ہیں اور اس میں چمڑے کے مشکیزے محفوظ نہیں رہتے تو نبی اللہﷺ نے فرمایا اگرچہ انہیں چوہے کھا جائیں، اگرچہ انہیں چوہے کھا جائیں، اگرچہ انہیں چوہے کھا جائیں۔ پھر نبی اللہﷺ نے عبدالقیس کے اشجّ سے فرمایا تجھ میں دو باتیں ایسی ہیں جنہیں اللہ پسند کرتا ہے ایک حلم دوسرا ٹھہراؤ۔
ابو نضرہ نے حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت کی ہے کہ جب عبدالقیس کا وفد رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ انہوں نے ابن علیّہ والی روایت سنائی سوائے اس کے کہ اس میں یہ بھی ہے کہ تم اس میں قطیعاء (کھجور کی قسم) یا خشک کھجور اور پانی ڈالتے ہو، اور یہ نہیں کہا کہ سعید نے کہا یا آپؐ نے فرمایا ’’مِنَ التَّمَرِ‘‘ یعنی خشک کھجور۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ حَدَّثَنَا مَنْ لَقِيَ الْوَفْدَ الَّذِينَ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ . قَالَ سَعِيدٌ وَذَكَرَ قَتَادَةُ أَبَا نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ فِي حَدِيثِهِ هَذَا . أَنَّ أُنَاسًا مِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالُوا يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنَّا حَىٌّ مِنْ رَبِيعَةَ وَبَيْنَنَا وَبَيْنَكَ كُفَّارُ مُضَرَ وَلاَ نَقْدِرُ عَلَيْكَ إِلاَّ فِي أَشْهُرِ الْحُرُمِ فَمُرْنَا بِأَمْرٍ نَأْمُرُ بِهِ مَنْ وَرَاءَنَا وَنَدْخُلُ بِهِ الْجَنَّةَ إِذَا نَحْنُ أَخَذْنَا بِهِ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " آمُرُكُمْ بِأَرْبَعٍ وَأَنْهَاكُمْ عَنْ أَرْبَعٍ اعْبُدُوا اللَّهَ وَلاَ تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا وَأَقِيمُوا الصَّلاَةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَصُومُوا رَمَضَانَ وَأَعْطُوا الْخُمُسَ مِنَ الْغَنَائِمِ وَأَنْهَاكُمْ عَنْ أَرْبَعٍ عَنِ الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ وَالْمُزَفَّتِ وَالنَّقِيرِ " . قَالُوا يَا نَبِيَّ اللَّهِ مَا عِلْمُكَ بِالنَّقِيرِ قَالَ " بَلَى جِذْعٌ تَنْقُرُونَهُ فَتَقْذِفُونَ فِيهِ مِنَ الْقُطَيْعَاءِ - قَالَ سَعِيدٌ أَوْ قَالَ مِنَ التَّمْرِ - ثُمَّ تَصُبُّونَ فِيهِ مِنَ الْمَاءِ حَتَّى إِذَا سَكَنَ غَلَيَانُهُ شَرِبْتُمُوهُ حَتَّى إِنَّ أَحَدَكُمْ - أَوْ إِنَّ أَحَدَهُمْ - لَيَضْرِبُ ابْنَ عَمِّهِ بِالسَّيْفِ " . قَالَ وَفِي الْقَوْمِ رَجُلٌ أَصَابَتْهُ جِرَاحَةٌ كَذَلِكَ . قَالَ وَكُنْتُ أَخْبَأُهَا حَيَاءً مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ فَفِيمَ نَشْرَبُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " فِي أَسْقِيَةِ الأَدَمِ الَّتِي يُلاَثُ عَلَى أَفْوَاهِهَا " . قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَرْضَنَا كَثِيرَةُ الْجِرْذَانِ وَلاَ تَبْقَى بِهَا أَسْقِيَةُ الأَدَمِ . فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " وَإِنْ أَكَلَتْهَا الْجِرْذَانُ وَإِنْ أَكَلَتْهَا الْجِرْذَانُ وَإِنْ أَكَلَتْهَا الْجِرْذَانُ " . قَالَ وَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لأَشَجِّ عَبْدِ الْقَيْسِ " إِنَّ فِيكَ لَخَصْلَتَيْنِ يُحِبُّهُمَا اللَّهُ الْحِلْمُ وَالأَنَاةُ " . حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ حَدَّثَنِي غَيْرُ وَاحِدٍ لَقِيَ ذَاكَ الْوَفْدَ . وَذَكَرَ أَبَا نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ وَفْدَ عَبْدِ الْقَيْسِ لَمَّا قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِ حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ غَيْرَ أَنَّ فِيهِ " وَتَذِيفُونَ فِيهِ مِنَ الْقُطَيْعَاءِ أَوِ التَّمْرِ وَالْمَاءِ " . وَلَمْ يَقُلْ قَالَ سَعِيدٌ أَوْ قَالَ مِنَ التَّمْرِ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 1: كتاب الإيمان