صحیح مسلم 18: كتاب الإيمان
حضرت ابو سعید خدریؓ بیان کرتے ہیں کہ عبدالقیس کا وفد جب اللہ کے نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے کہا اے اللہ کے نبی! اللہ ہمیں آپؐ پر فدا کرے۔ ہمارے لئے کون سے مشروبات اچھے اور مناسب ہیں؟ آپؐ نے فرمایا نقیر میں کچھ نہ پؤ۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے نبی! اللہ ہمیں آپؐ پر فدا کرے۔ کیا آپؐ جانتے ہیں کہ نقیر کیا ہوتا ہے؟ آپؐ نے فرمایا ہاں، تنے کو درمیان سے کھوکھلا کیا جاتا ہے۔ اسی طرح دباء اور حنتم میں بھی نہ پیؤ۔ ایسے مشکیزوں میں پیؤ جن کا منہ باندھا گیا ہو۔
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو قَزَعَةَ أَنَّ أَبَا نَضْرَةَ أَخْبَرَهُ وَحَسَنًا أَخْبَرَهُمَا أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّ وَفْدَ عَبْدِ الْقَيْسِ لَمَّا أَتَوْا نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالُوا يَا نَبِيَّ اللَّهِ جَعَلَنَا اللَّهُ فِدَاءَكَ مَاذَا يَصْلُحُ لَنَا مِنَ الأَشْرِبَةِ فَقَالَ " لاَ تَشْرَبُوا فِي النَّقِيرِ " . قَالُوا يَا نَبِيَّ اللَّهِ جَعَلَنَا اللَّهُ فِدَاءَكَ أَوَتَدْرِي مَا النَّقِيرُ قَالَ " نَعَمِ الْجِذْعُ يُنْقَرُ وَسَطُهُ وَلاَ فِي الدُّبَّاءِ وَلاَ فِي الْحَنْتَمَةِ وَعَلَيْكُمْ بِالْمُوكَى " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی