صحیح مسلم 1801: کِتَابُ الصِّیَام
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں نبی ﷺ ایک ماہ کیلئے اپنی بیویوں سے الگ ہوئے اور آپؐ ہمارے پاس انتیسویں صبح تشریف لائے۔ کسی نے کہا یا رسولؐ اللہ! ہم نے انتیسویں دن کی صبح کی ہے۔ نبی ﷺ نے فرمایا مہینہ انتیس کا بھی ہوتا ہے۔ پھر آپؐ نے تین مرتبہ اپنے دونوں ہاتھ ملائے۔ دو مرتبہ تو ساری (دس) انگلیوں کے ساتھ اور تیسری مرتبہ نو (انگلیوں کے) ساتھ۔
حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَحَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ قَالاَ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ - رضى الله عنهما - يَقُولُ اعْتَزَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم نِسَاءَهُ شَهْرًا فَخَرَجَ إِلَيْنَا صَبَاحَ تِسْعٍ وَعِشْرِينَ فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّمَا أَصْبَحْنَا لِتِسْعٍ وَعِشْرِينَ . فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ الشَّهْرَ يَكُونُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ " . ثُمَّ طَبَّقَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِيَدَيْهِ ثَلاَثًا مَرَّتَيْنِ بِأَصَابِعِ يَدَيْهِ كُلِّهَا وَالثَّالِثَةَ بِتِسْعٍ مِنْهَا .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی