صحیح مسلم 1832: کِتَابُ الصِّیَام

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے وصال (کے روزے رکھنے) سے منع فرمایا مسلمانوں میں سے ایک شخص نے کہا یا رسولؐ اللہ! آپؐ وصال کے روزے رکھتے ہیں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا اور تم میں سے کون میرے جیسا ہے۔ میں رات گزارتا ہوں میرا رب مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے۔ پھر جب وہ وصال کے روزے رکھنے سے باز نہ آئے تو آپؐ نے ان کے ساتھ ایک دن وصال (کا روزہ) رکھا۔ پھر دوسرے دن بھی پھر انہوں نے نیا چاند دیکھ لیا۔ آپؐ نے فرمایا اگر نیا چاند تاخیر سے نکلتا تو میں تمہارے ساتھ مزید وصال کے روزے رکھتا۔ یہ بات آپؐ نے ان کو تنبیہ کرتے ہوئے فرمائی کیونکہ انہوں نے (وصال کے روزوں ) سے نہ رکنے پر اصرار کیا۔

حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ - رضى الله عنه - قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ الْوِصَالِ فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَإِنَّكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ تُوَاصِلُ . قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " وَأَيُّكُمْ مِثْلِي إِنِّي أَبِيتُ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِي " . فَلَمَّا أَبَوْا أَنْ يَنْتَهُوا عَنِ الْوِصَالِ وَاصَلَ بِهِمْ يَوْمًا ثُمَّ يَوْمًا ثُمَّ رَأَوُا الْهِلاَلَ فَقَالَ " لَوْ تَأَخَّرَ الْهِلاَلُ لَزِدْتُكُمْ " . كَالْمُنَكِّلِ لَهُمْ حِينَ أَبَوْا أَنْ يَنْتَهُوا .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 13: کِتَابُ الصِّیَام

آج 10 میں سے 10 باقی