صحیح مسلم 1833: کِتَابُ الصِّیَام
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا وصال کے روزے رکھنے سے بچو۔ انہوں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! آپؐ وصال کے روزے رکھتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا تم لوگ اس (بات) میں میری طرح نہیں ہو۔ میں تو رات گزارتا ہوں جبکہ میرا رب مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے پس تم اپنے آپ کو اتنے ہی اعمال کا مکلّف بناؤ جن کی تم طاقت رکھتے ہو۔ ایک روایت میں (فَاکْلَفُوْا مِنَ الْاَعْمَالِ مَا تُطِیْقُوْنَ کی بجائے) فَاکْلَفُوْا مَا لَکُمْ بِہِ طَاقَۃٌ کے الفاظ ہیں۔ ایک اور روایت میں ہے کہ نبیﷺ نے وصال (کے روزوں) سے منع فرمایا۔
وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَاقُ قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُمَارَةَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضى الله عنه - قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِيَّاكُمْ وَالْوِصَالَ " . قَالُوا فَإِنَّكَ تُوَاصِلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ " إِنَّكُمْ لَسْتُمْ فِي ذَلِكَ مِثْلِي إِنِّي أَبِيتُ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِي فَاكْلَفُوا مِنَ الأَعْمَالِ مَا تُطِيقُونَ " . وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضى الله عنه - عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِهِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ " فَاكْلَفُوا مَا لَكُمْ بِهِ طَاقَةٌ " . وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضى الله عنه - عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ نَهَى عَنِ الْوِصَالِ . بِمِثْلِ حَدِيثِ عُمَارَةَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی