صحیح مسلم 1834: کِتَابُ الصِّیَام

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ رمضان میں (نفل) نماز پڑھ رہے تھے۔ میں آکر آپؐ کے پہلو میں کھڑا ہو گیا۔ ایک اور شخص آیا وہ بھی کھڑا ہو گیا یہاں تک ہم ایک جماعت ہو گئے۔ جب نبی ﷺ نے محسوس کیا کہ ہم آپؐ کے پیچھے ہیں تو آپؐ نماز کو مختصر کرنے لگے۔ پھر آپؐ اپنے خیمہ میں چلے گئے اور آپؐ نے ایسی نماز پڑھی جو ہمارے پاس نہیں پڑھی تھی (لمبی اور خشوع و خضوع والی) انسؓ کہتے ہیں جب ہم نے صبح کی تو آپؐ کی خدمت میں عرض کیا کہ آج رات آپؐ کو ہمارے بارہ میں پتہ چل گیا تھا؟ آپؐ نے فرمایا ہاں، اسی چیز نے مجھے اس پر آمادہ کیا جو میں نے کیا۔ حضرت انسؓ کہتے ہیں پھر رسول اللہ ﷺ نے وصال کے روزے رکھنے شروع کئے اور یہ مہینہ کا آخر تھا۔ آپؐ کے صحابہؓ میں بھی بعض وصال کے روزے رکھنے لگے تو نبی ﷺ نے فرمایا لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ وصال کے روزے رکھتے ہیں۔ تم میری طرح نہیں ہو۔ سنو! بخدا اگر میرے لئے مہینہ لمبا ہو جاتا اور میں اس طرح مسلسل روزے رکھتا تو شدت اختیار کرنے والے اپنی شدت چھوڑ جاتے۔

حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ - رضى الله عنه - قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي فِي رَمَضَانَ فَجِئْتُ فَقُمْتُ إِلَى جَنْبِهِ وَجَاءَ رَجُلٌ آخَرُ فَقَامَ أَيْضًا حَتَّى كُنَّا رَهْطًا فَلَمَّا حَسَّ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَنَّا خَلْفَهُ جَعَلَ يَتَجَوَّزُ فِي الصَّلاَةِ ثُمَّ دَخَلَ رَحْلَهُ فَصَلَّى صَلاَةً لاَ يُصَلِّيهَا عِنْدَنَا . قَالَ قُلْنَا لَهُ حِينَ أَصْبَحْنَا أَفَطِنْتَ لَنَا اللَّيْلَةَ قَالَ فَقَالَ " نَعَمْ ذَاكَ الَّذِي حَمَلَنِي عَلَى الَّذِي صَنَعْتُ " . قَالَ فَأَخَذَ يُوَاصِلُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَذَاكَ فِي آخِرِ الشَّهْرِ فَأَخَذَ رِجَالٌ مِنْ أَصْحَابِهِ يُوَاصِلُونَ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " مَا بَالُ رِجَالٍ يُواصِلُونَ إِنَّكُمْ لَسْتُمْ مِثْلِي أَمَا وَاللَّهِ لَوْ تَمَادَّ لِيَ الشَّهْرُ لَوَاصَلْتُ وِصَالاً يَدَعُ الْمُتَعَمِّقُونَ تَعَمُّقَهُمْ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 13: کِتَابُ الصِّیَام

آج 10 میں سے 10 باقی