صحیح مسلم 1835: کِتَابُ الصِّیَام

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے ماہِ رمضان کے ابتدا میں وصال کے روزے رکھے تو مسلمانوں میں سے بھی بعض لوگوں نے وصال کے روزے رکھے۔ آپؐ کو یہ بات پہنچی تو آپؐ نے فرمایا اگر ہمارے لئے مہینہ لمبا کر دیا جاتا تو ہم ضرور وصال کے روزے رکھتے چلے جاتے تو شدت کرنے والے اپنی شدت چھوڑ دیتے۔ تم میری طرح نہیں ہو یا فرمایا میں تمہاری طرح نہیں ہوں میں تو اس حال میں رہتا ہوں کہ میرا رب مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے۔

حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ النَّضْرِ التَّيْمِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ - يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ - حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ - رضى الله عنه - قَالَ وَاصَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي أَوَّلِ شَهْرِ رَمَضَانَ فَوَاصَلَ نَاسٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَبَلَغَهُ ذَلِكَ فَقَالَ " لَوْ مُدَّ لَنَا الشَّهْرُ لَوَاصَلْنَا وِصَالاً يَدَعُ الْمُتَعَمِّقُونَ تَعَمُّقَهُمْ إِنَّكُمْ لَسْتُمْ مِثْلِي - أَوْ قَالَ - إِنِّي لَسْتُ مِثْلَكُمْ إِنِّي أَظَلُّ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِي " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 13: کِتَابُ الصِّیَام

آج 10 میں سے 10 باقی