صحیح مسلم 1857: کِتَابُ الصِّیَام

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رمضان میں اپنی بیوی سے ازدواجی تعلقات قائم کر بیٹھا۔ اس نے اس بارہ میں رسول اللہ ﷺ سے پوچھا۔ آپؐ نے فرمایا کیا تمہارے پاس کوئی گردن (آزاد کرنے کی توفیق) ہے؟ اس نے کہا نہیں۔ آپؐ نے فرمایا کیا تم دو ماہ کے روزے رکھ سکتے ہو؟ اس نے کہا نہیں۔ آپؐ نے فرمایا تو پھر ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ۔
ایک اور روایت میں ہے ایک شخص نے رمضان میں روزہ توڑ دیا تو رسول اللہ ﷺ نے اسے ارشاد فرمایا کہ وہ ایک گردن آزاد کر کے کفارہ ادا کر دے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ قَالاَ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ح وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضى الله عنه - أَنَّ رَجُلاً وَقَعَ بِامْرَأَتِهِ فِي رَمَضَانَ فَاسْتَفْتَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ " هَلْ تَجِدُ رَقَبَةً " . قَالَ لاَ . قَالَ " وَهَلْ تَسْتَطِيعُ صِيَامَ شَهْرَيْنِ " . قَالَ لاَ . قَالَ " فَأَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا " . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ أَنَّ رَجُلاً أَفْطَرَ فِي رَمَضَانَ فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُكَفِّرَ بِعِتْقِ رَقَبَةٍ . ثُمَّ ذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ ابْنِ عُيَيْنَةَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 13: کِتَابُ الصِّیَام

آج 10 میں سے 10 باقی