صحیح مسلم 1862: کِتَابُ الصِّیَام

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے رمضان میں سفر کیا اور روزہ رکھا یہاں تک کہ عُسفان مقام پر پہنچے تو آپؐ نے برتن منگوایا جس میں کوئی مشروب تھا۔ آپؐ نے اسے دن کے وقت پیا تا کہ آپؐ کو لوگ دیکھ لیں پھر آپؐ نے روزہ نہیں رکھا یہاں تک کہ مکہ میں داخل ہو گئے۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے (سفر میں) روزہ رکھا بھی اور چھوڑا بھی۔ پس جو شخص چاہے روزہ رکھے اور جو چاہے نہ رکھے۔

وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رضى الله عنهما - قَالَ سَافَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي رَمَضَانَ فَصَامَ حَتَّى بَلَغَ عُسْفَانَ ثُمَّ دَعَا بِإِنَاءٍ فِيهِ شَرَابٌ فَشَرِبَهُ نَهَارًا لِيَرَاهُ النَّاسُ ثُمَّ أَفْطَرَ حَتَّى دَخَلَ مَكَّةَ . قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ - رضى الله عنهما - فَصَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَفْطَرَ فَمَنْ شَاءَ صَامَ وَمَنْ شَاءَ أَفْطَرَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 13: کِتَابُ الصِّیَام

آج 10 میں سے 10 باقی