صحیح مسلم 1889: کِتَابُ الصِّیَام
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یوم عاشورا سے متعلق فرماتے سنا کہ یہ ایک ایسا دن ہے جس میں اہلِ جاہلیت روزہ رکھتے تھے۔ پس جو شخص اس کا روزہ رکھنا پسند کرے تو وہ روزہ رکھ لے اور جو یہ چھوڑنا چاہے تو وہ یہ چھوڑ دے۔ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ اس دن کا روزہ نہیں رکھتے تھے سوائے اس کے کہ ان کے (نفلی) روزے والے دن سے اس کی موافقت ہو جائے۔
ایک اور روایت میں (أَنَّہُ سَمِعَ رَسُوْلَ اللّٰہِ ﷺ یَقُوْلُ فِیْ یَوْمِ عَاشُوْرَائَ کی بجائے) ذُکِرَ عِنْدَ النَّبِیِّ ﷺ صَوْمُ یَوْمِ عَاشُوْرَائَ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنِ الْوَلِيدِ - يَعْنِي ابْنَ كَثِيرٍ - حَدَّثَنِي نَافِعٌ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ - رضى الله عنهما - حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ فِي يَوْمِ عَاشُورَاءَ " إِنَّ هَذَا يَوْمٌ كَانَ يَصُومُهُ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ فَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَصُومَهُ فَلْيَصُمْهُ وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَتْرُكَهُ فَلْيَتْرُكْهُ " . وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ - رضى الله عنه - لاَ يَصُومُهُ إِلاَّ أَنْ يُوَافِقَ صِيَامَهُ . وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا أَبُو مَالِكٍ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الأَخْنَسِ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ - رضى الله عنهما - قَالَ ذُكِرَ عِنْدَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم صَوْمُ يَوْمِ عَاشُورَاءَ . فَذَكَرَ مِثْلَ حَدِيثِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ سَوَاءً .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی