صحیح مسلم 1895: کِتَابُ الصِّیَام
حُمَید بن عبدالرحمان بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت معاویہؓ بن ابو سفیان کو جب وہ مدینہ آئے تھے خطبہ دیتے سنا۔ انہوں نے یوم عاشورا کو خطبہ دیا اور کہا اے اہل مدینہ! تمہارے علماء کہاں ہیں؟ میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس دن کے بارہ میں فرماتے سنا کہ یہ عاشورا کا دن ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس کا روزہ رکھنا تم پر فرض نہیں کیا اور میں روزے سے ہوں اور جو تم میں سے اس کا روزہ رکھنا پسند کرے وہ روزہ رکھے اور جو روزہ نہ رکھنا چاہے وہ نہ رکھے۔
ایک اور روایت میں (سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِﷺ یَقُوْلُ لِہٰذَا الْیَوْمَ کی بجائے) سَمِعَ النَّبِیَّﷺ یَقُوْلُ فِیْ مِثْلِ ہٰذَا الْیَوْمِ کے الفاظ ہیں اور فرمایا میں روزہ سے ہوں پس جو روزہ رکھنا چاہے وہ روزہ رکھ لے۔
حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ خَطِيبًا بِالْمَدِينَةِ - يَعْنِي فِي قَدْمَةٍ قَدِمَهَا - خَطَبَهُمْ يَوْمَ عَاشُورَاءَ فَقَالَ أَيْنَ عُلَمَاؤُكُمْ يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ لِهَذَا الْيَوْمِ " هَذَا يَوْمُ عَاشُورَاءَ وَلَمْ يَكْتُبِ اللَّهُ عَلَيْكُمْ صِيَامَهُ وَأَنَا صَائِمٌ فَمَنْ أَحَبَّ مِنْكُمْ أَنْ يَصُومَ فَلْيَصُمْ وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُفْطِرَ فَلْيُفْطِرْ " . حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ فِي هَذَا الإِسْنَادِ بِمِثْلِهِ . وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ سَمِعَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ فِي مِثْلِ هَذَا الْيَوْمِ " إِنِّي صَائِمٌ فَمَنْ شَاءَ أَنْ يَصُومَ فَلْيَصُمْ " . وَلَمْ يَذْكُرْ بَاقِيَ حَدِيثِ مَالِكٍ وَيُونُسَ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی