صحیح مسلم 1896: کِتَابُ الصِّیَام
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مدینہ تشریف لائے۔ آپؐ نے یہود کو عاشورا کے دن روزہ رکھتے ہوئے پایا۔ ان سے اس بارہ میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا یہ وہ دن ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے موسٰیؑ اور بنی اسرائیل کو فرعون پر غلبہ عطا فرمایا تھا اور ہم اس دن کا روزہ اس کی تعظیم کی خاطر رکھتے ہیں۔ نبی ﷺ نے فرمایا ہم تم سے زیادہ موسٰیؑ سے تعلق رکھتے ہیں۔ پس آپؐ نے اس دن روزہ رکھنے کا حکم دیا۔
ایک اور روایت میں (فَسُئِلُوْا عَنْ ذَلِکَ کی بجائے) فَسَأَلَہُمْ عَنْ ذَلِکَ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رضى الله عنهما - قَالَ قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْمَدِينَةَ فَوَجَدَ الْيَهُودَ يَصُومُونَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ فَسُئِلُوا عَنْ ذَلِكَ فَقَالُوا هَذَا الْيَوْمُ الَّذِي أَظْهَرَ اللَّهُ فِيهِ مُوسَى وَبَنِي إِسْرَائِيلَ عَلَى فِرْعَوْنَ فَنَحْنُ نَصُومُهُ تَعْظِيمًا لَهُ . فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " نَحْنُ أَوْلَى بِمُوسَى مِنْكُمْ " . فَأَمَرَ بِصَوْمِهِ . وَحَدَّثَنَاهُ ابْنُ بَشَّارٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ نَافِعٍ جَمِيعًا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ فَسَأَلَهُمْ عَنْ ذَلِكَ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی