صحیح مسلم 1905: کِتَابُ الصِّیَام

حضرت رُبَیِّع ؓ بِنْتِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَائَ سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے عاشورا کی صبح انصار کی بستیوں کی طرف جو مدینہ کے ارد گرد تھیں پیغام بھجوایا کہ جس نے صبح کو کچھ نہیں کھایا وہ اپنا روزہ پورا کرے اور جس نے صبح کو کچھ کھا لیا تو وہ باقی دن اپنا روزہ مکمل کرے۔ اس کے بعد ہم اس (دن) روزہ رکھا کرتے تھے اور اگر اللہ چاہتا تو ہم حسب توفیق اپنے چھوٹے بچوں میں سے (بھی) بعض کو روزہ رکھواتے اور ہم مسجد جاتے اور ان بچوں کے لئے پشم کا کھلونا بناتے۔ جب ان میں سے کوئی (بچہ) کھانے کے لئے روتا تھا تو ہم روزہ کھلنے تک ان کو وہ (کھلونا) دے دیا کرتے تھے۔
ایک اور روایت میں ہے خالد بن ذکو ان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت رُبَیِّع ؓ بِنْت مُعَوِّذ سے عاشورہ کے روزے کے بارہ میں پوچھا۔ انہوں نے کہا رسول اللہﷺ نے انصارؓ کی بستیوں میں اپنے قاصد بھجوائے۔۔۔ ہاں انہوں نے یہ کہا ہم ان کے لئے پشم کا کھلونا بناتے اور ہم اسے (بچہ کو) اپنے ساتھ لے جاتے۔ پھر جب وہ ہم سے کھانا مانگتے تو ہم انہیں بہلانے کے لئے وہی کھلونا دے دیتے یہاں تک کہ وہ اپنا روزہ پورا کرتے۔

وَحَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ نَافِعٍ الْعَبْدِيُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ بْنِ لاَحِقٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ ذَكْوَانَ عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَاءَ قَالَتْ أَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم غَدَاةَ عَاشُورَاءَ إِلَى قُرَى الأَنْصَارِ الَّتِي حَوْلَ الْمَدِينَةِ " مَنْ كَانَ أَصْبَحَ صَائِمًا فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ وَمَنْ كَانَ أَصْبَحَ مُفْطِرًا فَلْيُتِمَّ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ " . فَكُنَّا بَعْدَ ذَلِكَ نَصُومُهُ وَنُصَوِّمُ صِبْيَانَنَا الصِّغَارَ مِنْهُمْ إِنْ شَاءَ اللَّهُ وَنَذْهَبُ إِلَى الْمَسْجِدِ فَنَجْعَلُ لَهُمُ اللُّعْبَةَ مِنَ الْعِهْنِ فَإِذَا بَكَى أَحَدُهُمْ عَلَى الطَّعَامِ أَعْطَيْنَاهَا إِيَّاهُ عِنْدَ الإِفْطَارِ . وَحَدَّثَنَاهُ يَحْيَى بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ الْعَطَّارُ عَنْ خَالِدِ بْنِ ذَكْوَانَ قَالَ سَأَلْتُ الرُّبَيِّعَ بِنْتَ مُعَوِّذٍ عَنْ صَوْمِ عَاشُورَاءَ قَالَتْ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رُسُلَهُ فِي قُرَى الأَنْصَارِ . فَذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ بِشْرٍ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ وَنَصْنَعُ لَهُمُ اللُّعْبَةَ مِنَ الْعِهْنِ فَنَذْهَبُ بِهِ مَعَنَا فَإِذَا سَأَلُونَا الطَّعَامَ أَعْطَيْنَاهُمُ اللُّعْبَةَ تُلْهِيهِمْ حَتَّى يُتِمُّوا صَوْمَهُمْ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 13: کِتَابُ الصِّیَام

آج 10 میں سے 10 باقی