صحیح مسلم 1919: کِتَابُ الصِّیَام
حضرت ابو سَلَمہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو فرماتے سنا میرے ذمہ رمضان کے روزے ہوتے تھے اور میں رسول اللہﷺ (کی خدمت میں) مصروفیت کی وجہ سے انہیں سوائے شعبان کے مہینہ کے پورا کرنے کا موقعہ نہ پاتی تھی۔ راوی کہتے ہیں یا یہ کہا ’’اَلْشُغْلُ بِرَسُولِ اللّٰہِﷺ‘‘
ایک روایت میں ہے کہ یہ (حضرت عائشہؓ کے) رسول اللہﷺ کی ذمہ واریوں کی ادائیگی کی وجہ سے تھا۔ ایک اور روایت میں ’’لِمَکَانِھَا مِنَ النَّبِیِّﷺ‘‘ کے الفاظ ہیں۔ احادیث اور تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ ازواج مطہرات اور خاندانِ نبویؐ کے دیگر افراد عبادت، خدمت دین اور خدمت مخلوق میں حد درجہ مصروف رہتے تھے۔
ایک دوسری روایت میں اَلْشُغْلُ بِرَسُولِ اللّٰہِﷺ کے الفاظ نہیں۔ ایک اور روایت میں ہے راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ یہ حضرت عائشہؓ کے رسول اللہﷺ کی ذمہ واریوں کی ادائیگی کی وجہ سے تھا۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ - رضى الله عنها - تَقُولُ كَانَ يَكُونُ عَلَىَّ الصَّوْمُ مِنْ رَمَضَانَ فَمَا أَسْتَطِيعُ أَنْ أَقْضِيَهُ إِلاَّ فِي شَعْبَانَ الشُّغُلُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَوْ بِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ الزَّهْرَانِيُّ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ وَذَلِكَ لِمَكَانِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . وَحَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ فَظَنَنْتُ أَنَّ ذَلِكَ لِمَكَانِهَا مِنَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . يَحْيَى يَقُولُهُ . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ح وَحَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ كِلاَهُمَا عَنْ يَحْيَى بِهَذَا الإِسْنَادِ وَلَمْ يَذْكُرَا فِي الْحَدِيثِ الشُّغْلُ بِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 13: کِتَابُ الصِّیَام