صحیح مسلم 1936: کِتَابُ الصِّیَام
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں رسول اللہﷺ نے ایک دن مجھے فرمایا اے عائشہؓ کیا تمہارے پاس کچھ (کھانے کو) ہے؟ وہ کہتی ہیں میں نے کہا یا رسولؐ اللہ! ہمارے پاس کچھ نہیں۔ آپؐ نے فرمایا تو پھر میرا روزہ ہے۔ وہ کہتی ہیں رسول اللہﷺ باہر تشریف لے گئے ہمیں کوئی تحفہ بھجوایا گیا _ یا ہمارے ہاں کوئی ملنے والا آیا _ وہ کہتی ہیں پھر رسول اللہﷺ جب واپس تشریف لائے میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! ہمیں تحفہ بھجوایا گیا ہے _ یا (کہا) ہمارے ہاں کوئی ملنے والا آیا تھا _ اور میں نے آپؐ کے لئے کچھ الگ رکھ لیا۔ آپؐ نے پوچھا وہ کیا ہے؟ میں نے کہا حیس ہے۔ فرمایا وہ لے آؤ۔ میں آپؐ کے پاس لے گئی آپؐ نے کھا کر فرمایا میں نے روزہ رکھ لیا تھا۔ طلحہ کہتے ہیں میں نے مجاہد کو یہ روایت سنائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس شخص کی طرح ہے جو اپنے مال سے صدقہ نکالتا ہے پھر اگر وہ چاہے تو آگے اسے جاری کرے اور اگر چاہے تو اسے روک رکھے۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ فُضَيْلُ بْنُ حُسَيْنٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ بِنْتُ طَلْحَةَ عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ - رضى الله عنها - قَالَتْ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ذَاتَ يَوْمٍ " يَا عَائِشَةُ هَلْ عِنْدَكُمْ شَىْءٌ " . قَالَتْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا عِنْدَنَا شَىْءٌ . قَالَ " فَإِنِّي صَائِمٌ " . قَالَتْ فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأُهْدِيَتْ لَنَا هَدِيَّةٌ - أَوْ جَاءَنَا زَوْرٌ - قَالَتْ - فَلَمَّا رَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أُهْدِيَتْ لَنَا هَدِيَّةٌ - أَوْ جَاءَنَا زَوْرٌ - وَقَدْ خَبَأْتُ لَكَ شَيْئًا . قَالَ " مَا هُوَ " . قُلْتُ حَيْسٌ . قَالَ " هَاتِيهِ " . فَجِئْتُ بِهِ فَأَكَلَ ثُمَّ قَالَ " قَدْ كُنْتُ أَصْبَحْتُ صَائِمًا " . قَالَ طَلْحَةُ فَحَدَّثْتُ مُجَاهِدًا بِهَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ ذَاكَ بِمَنْزِلَةِ الرَّجُلِ يُخْرِجُ الصَّدَقَةَ مِنْ مَالِهِ فَإِنْ شَاءَ أَمْضَاهَا وَإِنْ شَاءَ أَمْسَكَهَا.
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 13: کِتَابُ الصِّیَام