صحیح مسلم 1943: کِتَابُ الصِّیَام
ابو سلمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ ﷺ کے روزوں کے بارہ میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ آپؐ روزے رکھتے چلے جاتے یہانتک کہ ہم کہتے کہ آپؐ روزے رکھتے جائیں گے اور آپؐ روزے چھوڑ دیتے تو ہم کہتے کہ آپؐ نے روزے رکھنے چھوڑ دئیے ہیں اور میں نے آپؐ کو کسی مہینے میں اتنے زیادہ روزے رکھتے نہیں دیکھا جتنے شعبان میں۔ آپؐ گویا پورا شعبان روزہ رکھتے، آپؐ چند دن چھوڑ کر سارا شعبان روزے رکھتے۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ - قَالَ أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ - عَنِ ابْنِ أَبِي لَبِيدٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ - رضى الله عنها - عَنْ صِيَامِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ كَانَ يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ قَدْ صَامَ . وَيُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ قَدْ أَفْطَرَ . وَلَمْ أَرَهُ صَائِمًا مِنْ شَهْرٍ قَطُّ أَكْثَرَ مِنْ صِيَامِهِ مِنْ شَعْبَانَ كَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ كُلَّهُ كَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ إِلاَّ قَلِيلاً .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی