صحیح مسلم 1945: کِتَابُ الصِّیَام
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے رمضان کے علاوہ کبھی کسی مہینہ کے پورے روزے نہیں رکھے اور جب آپؐ روزے رکھتے تو روزے رکھتے چلے جاتے یہاں تک کہ کہنے والا کہتا کہ اللہ کی قسم آپؐ روزے رکھنا نہیں چھوڑیں گے اور آپؐ روزے چھوڑتے یہاں تک کہ کہنے والا کہتا کہ اللہ کی قسم آپؐ روزہ نہیں رکھیں گے۔
ایک اور روایت میں (شَہْرًا کَامِلًا کی بجائے) شَہْرًا مُتَتَابِعًا مُنْذُ قَدِمَ الْمَدِیْنَۃَ کے الفاظ ہیں یعنی جب سے آپؐ مدینہ تشریف لائے مسلسل ایک ماہ (کبھی روزے نہیں رکھے۔)
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رضى الله عنهما - قَالَ مَا صَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم شَهْرًا كَامِلاً قَطُّ غَيْرَ رَمَضَانَ . وَكَانَ يَصُومُ إِذَا صَامَ حَتَّى يَقُولَ الْقَائِلُ لاَ وَاللَّهِ لاَ يُفْطِرُ . وَيُفْطِرُ إِذَا أَفْطَرَ حَتَّى يَقُولَ الْقَائِلُ لاَ وَاللَّهِ لاَ يَصُومُ . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ نَافِعٍ عَنْ غُنْدَرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَقَالَ شَهْرًا مُتَتَابِعًا مُنْذُ قَدِمَ الْمَدِينَةَ
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی