صحیح مسلم 1979: کِتَابُ الصِّیَام
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ اس عشرہ میں جو مہینہ کے درمیان میں آتا ہے اعتکاف فرماتے تھے جب بیس راتیں گذر جاتیں اور اکیسویں رات آتی تو آپؐ اپنے گھر لوٹ آتے اور وہ لوگ بھی جو آپؐ کے ساتھ اعتکاف کرتے لوٹ آتے۔ پھر آپؐ نے ایک ماہ اسی طرح اعتکاف کیا اور وہ رات (اکیسویں) جس میں واپس لوٹتے تھے اعتکاف میں ہی رہے اور لوگوں سے خطاب فرمایا اور جو اللہ نے چاہا آپؐ نے انہیں حکم دیا پھر فرمایا میں اس (درمیانی) عشرہ میں اعتکاف کرتا تھا پھر مجھ پر ظاہر ہوا کہ میں اس آخری عشرہ میں اعتکاف کروں۔ پس جس نے میرے ساتھ اعتکاف کیا تھا وہ رات اپنے معتکف میں ہی گزارے اور میں نے اس رات (لیلۃ القدر) کو دیکھا مگر پھر وہ مجھے بھلا دی گئی۔ پس تم اسے آخری عشرہ کی ہر طاق (رات) میں ڈھونڈو۔ اور میں نے اپنے آپ کو دیکھا کہ میں پانی اور مٹی میں سجدہ کر رہا ہوں۔ حضرت ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں اکیسویں رات کو ہم پر بارش ہوئی مسجد رسول اللہﷺ کی نماز کی جگہ پر ٹپکی۔ میں نے آپؐ کو دیکھا آپؐ صبح کی نماز سے فارغ ہوئے تو آپؐ کا چہرہ مٹی اور پانی سے گیلا تھا۔
ایک اور روایت (فِی الْعَشْرِ کی بجائے) فِیْ رَمَضَانَ الْعَشْرَ کے الفاظ ہیں۔ اور (فَلْیَبِتْ کی بجائے) فَلْیَثْبُتْ کے الفاظ ہیں۔ (یعنی رات گزارنے کی بجائے فرمایا ٹھہرا رہے) اور اسی طرح (وَجْہُہُ مُبْتَلٌّ) کی بجائے وَجَبِیْنُہُ مُمْتَلِئاً طِیْنًا وَمَائً کے الفاظ ہیں۔ یعنی آپؐ کی پیشانی پر مٹی اور پانی تھا۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا بَكْرٌ - وَهُوَ ابْنُ مُضَرَ - عَنِ ابْنِ الْهَادِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رضى الله عنه - قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُجَاوِرُ فِي الْعَشْرِ الَّتِي فِي وَسَطِ الشَّهْرِ فَإِذَا كَانَ مِنْ حِينِ تَمْضِي عِشْرُونَ لَيْلَةً وَيَسْتَقْبِلُ إِحْدَى وَعِشْرِينَ يَرْجِعُ إِلَى مَسْكَنِهِ وَرَجَعَ مَنْ كَانَ يُجَاوِرُ مَعَهُ ثُمَّ إِنَّهُ أَقَامَ فِي شَهْرٍ جَاوَرَ فِيهِ تِلْكَ اللَّيْلَةَ الَّتِي كَانَ يَرْجِعُ فِيهَا فَخَطَبَ النَّاسَ فَأَمَرَهُمْ بِمَا شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ قَالَ " إِنِّي كُنْتُ أُجَاوِرُ هَذِهِ الْعَشْرَ ثُمَّ بَدَا لِي أَنْ أُجَاوِرَ هَذِهِ الْعَشْرَ الأَوَاخِرَ فَمَنْ كَانَ اعْتَكَفَ مَعِي فَلْيَبِتْ فِي مُعْتَكَفِهِ وَقَدْ رَأَيْتُ هَذِهِ اللَّيْلَةَ فَأُنْسِيتُهَا فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الأَوَاخِرِ فِي كُلِّ وِتْرٍ وَقَدْ رَأَيْتُنِي أَسْجُدُ فِي مَاءٍ وَطِينٍ " . قَالَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ مُطِرْنَا لَيْلَةَ إِحْدَى وَعِشْرِينَ فَوَكَفَ الْمَسْجِدُ فِي مُصَلَّى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ وَقَدِ انْصَرَفَ مِنْ صَلاَةِ الصُّبْحِ وَوَجْهُهُ مُبْتَلٌّ طِينًا وَمَاءً . وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ - يَعْنِي الدَّرَاوَرْدِيَّ - عَنْ يَزِيدَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رضى الله عنه - أَنَّهُ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُجَاوِرُ فِي رَمَضَانَ الْعَشْرَ الَّتِي فِي وَسَطِ الشَّهْرِ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمِثْلِهِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ " فَلْيَثْبُتْ فِي مُعْتَكَفِهِ " . وَقَالَ وَجَبِينُهُ مُمْتَلِئًا طِينًا وَمَاءً .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 13: کِتَابُ الصِّیَام