صحیح مسلم 199: كتاب الإيمان
حضرت حذیفہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم حضرت عمرؓ کے پاس تھے۔ انہوں نے کہا تم میں سے کس نے رسول اللہﷺ کو فتنوں کا ذکر فرماتے ہوئے سنا ہے؟ لوگوں نے کہا: ہم نے آپؐ سے سنا ہے۔ حضرت عمرؓ نے کہا: شاید تمہاری مراد اس فتنہ سے ہے جو آدمی کو اپنے اہل اور پڑوسی کے متعلق پیش آتا ہے۔ انہوں نے کہا: ہاں۔ (حضرت عمرؓ نے) کہا: اس کا کفارہ تو نماز، روزہ اور صدقہ ہو جاتا ہے مگر تم میں سے کون ہے جس نے نبیﷺ کو ان فتنوں کا ذکر کرتے ہوئے سنا ہے جو سمندر کی طرح موجزن ہوں گے۔ حضرت حذیفہؓ نے کہا: یہ سن کر لوگ خاموش ہوگئے۔ میں نے کہا: میں (نے سنا ہے) حضرت عمرؓ نے کہا: تم نے! واہ تمہارے باپ کے کیا کہنے! حضرت حذیفہؓ نے کہا: میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: فتنے دلوں پر ایسے درپیش ہوں گے جس طرح چٹائی کی طرح جو تنکا تنکا ہوتی ہے۔ (یعنی پے در پے فتنے ہوں گے) جس دل میں وہ فتنے رچ بس گئے اس میں ایک سیاہ داغ لگ جائے گا اور جس دل نے ان کو رد کر دیا اس میں سفید نشان لگ جائے گا یہاں تک کہ دو قسم کے دل ہو جائیں گے۔ ایک سفید چکنے پتھر کی طرح اور اسے کوئی فتنہ ضرر نہیں دے گا جب تک آسمان و زمین قائم ہیں۔ اور دوسرا سیاہ مٹیالا اوندھے کوزہ کی طرح جو نہ کسی نیکی کو پہچانتا ہو اور نہ کسی برائی کو برائی جانتا ہو سوائے اس گری ہوئی خواہش کے جو اس میں رچ بس گئی ہو۔ حضرت حذیفہؓ نے کہا: میں نے انہیں (حضرت عمرؓ کو) بتایا کہ آپؓ کے اور اس کے درمیان ایک بند دروازہ ہے جو بعید نہیں کہ توڑ دیا جائے۔ حضرت عمرؓ نے پوچھا: کیا توڑا جائے گا! تیرا بھلا ہو، اگر یہ کھولا جاتا تو شاید کبھی بند بھی کر دیا جاتا۔ میں نے کہا: نہیں بلکہ توڑا جائے گا اور میں نے انہیں بتایا کہ وہ دروازہ ایک شخص ہے جو قتل کیا جائے گا یا مر جائے گا۔ یہ حدیث غلط باتوں پر مشتمل نہ تھی۔ ابو خالد کہتے ہیں میں نے سعد سے کہا اے ابو مالک اَسْوَدُ مُرْبَادًا کے کیا معنے ہیں؟ انہوں نے کہا: سیاہی میں تیز سفیدی۔ وہ کہتے ہیں میں نے کہا کوزہ کے مُجَخِّیًا ہونے سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے کہا کہ اس کا اوندھا ہونا۔ ربعی کہتے ہیں کہ جب حضرت حذیفہؓ حضرت عمرؓ کے پاس سے آئے تو بیٹھ کر ہم سے باتیں کرنے لگے کہ امیر المؤمنین کے پاس کل جب میں بیٹھا تو انہوں نے اپنے ساتھیوں سے پوچھا: تم میں سے کس کو رسول اللہﷺ کا قول فتنوں کے بارے میں یاد ہے؟ پھر اس حدیث کو اس طرح تفصیل سے بیان کیا جیسے ابو خالد کی روایت اور انہوں نے یہ ذکر نہیں کیا ابو مالک نے مربادًا اور مُجَخِّیًا کے معنی بتائے تھے۔ ربعی بن حراش سے روایت ہے وہ حضرت حذیفہؓ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمرؓ نے فرمایا کون ہمیں بتائے گا کہ رسول اللہﷺ نے فتنوں کے بارہ میں کیا فرمایا ہے؟ اور ان میں حضرت حذیفہؓ تھے اور حضرت حذیفہؓ نے کہا ’’میں‘‘ اور پھر راوی نے پوری روایت ابو مالک کی روایت کی طرح ربعی سے بیان کی اور روایت میں کہا کہ حضرت حذیفہؓ نے کہا کہ میں نے ان (حضرت عمرؓ) کو ایک حدیث سنائی ہے جو غلط باتیں نہیں ہیں ان کی مراد یہ تھی کہ یہ بات رسول اللہﷺ کی طرف سے ہے۔
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ - يَعْنِي سُلَيْمَانَ بْنَ حَيَّانَ - عَنْ سَعْدِ بْنِ طَارِقٍ عَنْ رِبْعِيٍّ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ كُنَّا عِنْدَ عُمَرَ فَقَالَ أَيُّكُمْ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَذْكُرُ الْفِتَنَ فَقَالَ قَوْمٌ نَحْنُ سَمِعْنَاهُ . فَقَالَ لَعَلَّكُمْ تَعْنُونَ فِتْنَةَ الرَّجُلِ فِي أَهْلِهِ وَجَارِهِ قَالُوا أَجَلْ . قَالَ تِلْكَ تُكَفِّرُهَا الصَّلاَةُ وَالصِّيَامُ وَالصَّدَقَةُ وَلَكِنْ أَيُّكُمْ سَمِعَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَذْكُرُ الْفِتَنَ الَّتِي تَمُوجُ مَوْجَ الْبَحْرِ قَالَ حُذَيْفَةُ فَأَسْكَتَ الْقَوْمُ فَقُلْتُ أَنَا . قَالَ أَنْتَ لِلَّهِ أَبُوكَ . قَالَ حُذَيْفَةُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " تُعْرَضُ الْفِتَنُ عَلَى الْقُلُوبِ كَالْحَصِيرِ عُودًا عُودًا فَأَىُّ قَلْبٍ أُشْرِبَهَا نُكِتَ فِيهِ نُكْتَةٌ سَوْدَاءُ وَأَىُّ قَلْبٍ أَنْكَرَهَا نُكِتَ فِيهِ نُكْتَةٌ بَيْضَاءُ حَتَّى تَصِيرَ عَلَى قَلْبَيْنِ عَلَى أَبْيَضَ مِثْلِ الصَّفَا فَلاَ تَضُرُّهُ فِتْنَةٌ مَا دَامَتِ السَّمَوَاتُ وَالأَرْضُ وَالآخَرُ أَسْوَدُ مُرْبَادًّا كَالْكُوزِ مُجَخِّيًا لاَ يَعْرِفُ مَعْرُوفًا وَلاَ يُنْكِرُ مُنْكَرًا إِلاَّ مَا أُشْرِبَ مِنْ هَوَاهُ " . قَالَ حُذَيْفَةُ وَحَدَّثْتُهُ أَنَّ بَيْنَكَ وَبَيْنَهَا بَابًا مُغْلَقًا يُوشِكُ أَنْ يُكْسَرَ . قَالَ عُمَرُ أَكَسْرًا لاَ أَبَا لَكَ فَلَوْ أَنَّهُ فُتِحَ لَعَلَّهُ كَانَ يُعَادُ . قُلْتُ لاَ بَلْ يُكْسَرُ . وَحَدَّثْتُهُ أَنَّ ذَلِكَ الْبَابَ رَجُلٌ يُقْتَلُ أَوْ يَمُوتُ . حَدِيثًا لَيْسَ بِالأَغَالِيطِ . قَالَ أَبُو خَالِدٍ فَقُلْتُ لِسَعْدٍ يَا أَبَا مَالِكٍ مَا أَسْوَدُ مُرْبَادًّا قَالَ شِدَّةُ الْبَيَاضِ فِي سَوَادٍ . قَالَ قُلْتُ فَمَا الْكُوزُ مُجَخِّيًا قَالَ مَنْكُوسًا .وَحَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ الْفَزَارِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو مَالِكٍ الأَشْجَعِيُّ عَنْ رِبْعِيٍّ قَالَ لَمَّا قَدِمَ حُذَيْفَةُ مِنْ عِنْدِ عُمَرَ جَلَسَ فَحَدَّثَنَا فَقَالَ إِنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَمْسِ لَمَّا جَلَسْتُ إِلَيْهِ سَأَلَ أَصْحَابَهُ أَيُّكُمْ يَحْفَظُ قَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي الْفِتَنِ وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمِثْلِ حَدِيثِ أَبِي خَالِدٍ وَلَمْ يَذْكُرْ تَفْسِيرَ أَبِي مَالِكٍ لِقَوْلِهِ " مُرْبَادًّا مُجَخِّيًا " .وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَعَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ وَعُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ قَالُوا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ نُعَيْمِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ عُمَرَ قَالَ مَنْ يُحَدِّثُنَا أَوْ قَالَ أَيُّكُمْ يُحَدِّثُنَا - وَفِيهِمْ حُذَيْفَةُ - مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي الْفِتْنَةِ قَالَ حُذَيْفَةُ أَنَا . وَسَاقَ الْحَدِيثَ كَنَحْوِ حَدِيثِ أَبِي مَالِكٍ عَنْ رِبْعِيٍّ وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ قَالَ حُذَيْفَةُ حَدَّثْتُهُ حَدِيثًا لَيْسَ بِالأَغَالِيطِ وَقَالَ يَعْنِي أَنَّهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 1: كتاب الإيمان
مربوط حوالہ جات
خلفاء کی کتب
- تفسیر کبیر (جلد ۱۰): اردو
- تفسیر کبیر (جلد ۱۴): اردو
قرآن کریم کی آیات
27:6 · 107:2