صحیح مسلم 2021: كتاب الحج

عبید بن جریج سے روایت ہے انہوں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا اے ابو عبد الرحمانؓ! میں نے آپ کو چار باتیں کرتے ہوئے دیکھا ہے جو میں نے آپ کے ساتھیوں کو کرتے نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا اے ابن جریج! وہ کیا ہیں؟ اس نے کہا کہ میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ بیت اللہ کے چار کونوں میں سے سوائے دو یمنی کونوں کے کسی کو مس نہیں کرتے اور میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ سبتی جوتے پہنتے ہیں اور میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ زرد رنگ استعمال کرتے ہیں اور میں نے آپ کو دیکھا ہے جب آپ مکہ میں ہوں لوگ ذوالحجہ کا چاند دیکھ کر احرام باندھتے ہیں اور آپ نہیں باندھتے یہاں تک کہ یوم الترویہ (سات ذوالحجہ) آجاتا ہے۔ اس پر حضرت عبد اللہ بن عمرؓ نے کہا جہاں تک چار کونوں کا تعلق ہے تو میں نے رسول اللہ ﷺ کو دو یمنی (کونوں) کو چھوتے دیکھا ہے اور جہاں تک سبتی جوتوں کا تعلق ہے تو میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایسے جوتے پہنے دیکھا ہے جس پر بال نہیں ہوتے تھے اور آپؐ اس میں وضوء کرتے تھے لِہٰذا میں پسند کرتا ہوں کہ میں یہ پہنوں باقی رہا زرد رنگ تو میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس سے رنگتے ہوئے دیکھا ہے۔ سو میں پسند کرتا ہوں کہ میں اس سے رنگوں۔ رہا لبیک کہنا تو میں نے رسول اللہ ﷺ کو لبیک کہتے نہیں دیکھا یہاں تک کہ آپؐ کی سواری کھڑی ہو جاتی۔

ایک اور روایت میں ہے عبید بن جریج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمرؓ بن خطابؓ کے ساتھ حج کیا حج اور عمرہ ملا کر بارہ مرتبہ۔ میں نے کہا اے ابو عبد الرحمان! میں نے آپ میں چار باتیں دیکھی ہیں اور آگے اس مفہوم کی روایت بیان کی۔ سوائے لبیک کہنے کی بات کے کہ وہ مقبری کی روایت کے خلاف ہے۔

وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ جُرَيْجٍ أَنَّهُ قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رضى الله عنهما يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ رَأَيْتُكَ تَصْنَعُ أَرْبَعًا لَمْ أَرَ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِكَ يَصْنَعُهَا . قَالَ مَا هُنَّ يَا ابْنَ جُرَيْجٍ قَالَ رَأَيْتُكَ لاَ تَمَسُّ مِنَ الأَرْكَانِ إِلاَّ الْيَمَانِيَيْنِ وَرَأَيْتُكَ تَلْبَسُ النِّعَالَ السِّبْتِيَّةَ وَرَأَيْتُكَ تَصْبُغُ بِالصُّفْرَةِ وَرَأَيْتُكَ إِذَا كُنْتَ بِمَكَّةَ أَهَلَّ النَّاسُ إِذَا رَأَوُا الْهِلاَلَ وَلَمْ تُهْلِلْ أَنْتَ حَتَّى يَكُونَ يَوْمُ التَّرْوِيَةِ . فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ أَمَّا الأَرْكَانُ فَإِنِّي لَمْ أَرَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَمَسُّ إِلاَّ الْيَمَانِيَيْنِ وَأَمَّا النِّعَالُ السِّبْتِيَّةُ فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَلْبَسُ النِّعَالَ الَّتِي لَيْسَ فِيهَا شَعَرٌ وَيَتَوَضَّأُ فِيهَا فَأَنَا أُحِبُّ أَنْ أَلْبَسَهَا وَأَمَّا الصُّفْرَةُ فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَصْبَغُ بِهَا فَأَنَا أُحِبُّ أَنْ أَصْبَغَ بِهَا وَأَمَّا الإِهْلاَلُ فَإِنِّي لَمْ أَرَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُهِلُّ حَتَّى تَنْبَعِثَ بِهِ رَاحِلَتُهُ . حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي أَبُو صَخْرٍ عَنِ ابْنِ قُسَيْطٍ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ جُرَيْجٍ قَالَ حَجَجْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رضى الله عنهما - بَيْنَ حَجٍّ وَعُمْرَةٍ ثِنْتَىْ عَشْرَةَ مَرَّةً فَقُلْتُ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ لَقَدْ رَأَيْتُ مِنْكَ أَرْبَعَ خِصَالٍ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِهَذَا الْمَعْنَى إِلاَّ فِي قِصَّةِ الإِهْلاَلِ فَإِنَّهُ خَالَفَ رِوَايَةَ الْمَقْبُرِيِّ فَذَكَرَهُ بِمَعْنًى سِوَى ذِكْرِهِ إِيَّاهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 15: كتاب الحج

آج 10 میں سے 10 باقی