صحیح مسلم 2062: كتاب الحج

زید بن جبیر سے روایت ہے کہ ایک شخص نے حضرت (عبد اللہ) بن عمرؓ سے پوچھا ایک مُحرِم جانوروں میں سے کسے مار سکتا ہے؟ انہوں نے کہا مجھے نبی ﷺ کی ازواج مطہرات میں سے ایک نے بتایا تھا کہ کاٹنے والا کتا، چوہیا، بچھو، چیل اور سانپ کے مارنے کا آپؐ حکم دیا کرتے تھے۔ انہوں (حضرت ابن عمرؓ) نے کہا اور نماز کے دوران میں بھی۔

حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ ابْنَ عُمَرَ مَا يَقْتُلُ الرَّجُلُ مِنَ الدَّوَابِّ وَهُوَ مُحْرِمٌ قَالَ حَدَّثَتْنِي إِحْدَى نِسْوَةِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ كَانَ يَأْمُرُ بِقَتْلِ الْكَلْبِ الْعَقُورِ وَالْفَارَةِ وَالْعَقْرَبِ وَالْحُدَيَّا وَالْغُرَابِ وَالْحَيَّةِ . قَالَ وَفِي الصَّلاَةِ أَيْضًا .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 15: كتاب الحج

آج 10 میں سے 10 باقی