صحیح مسلم 2066: كتاب الحج
حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ حدیبیہ کے موقعہ پر میرے پاس تشریف لائے اور میں اپنی ہنڈیا کے نیچے آگ جلا رہا تھا __راوی قواریری نے ہنڈیا کیلئے قِدر کا لفظ استعمال کیا ہے اور راوی ابو الربیع نے بُرمۃ کا لفظ استعمال کیا ہے__ اور جوئیں میرے چہرے پر گر رہی تھیں۔ آپؐ نے فرمایا کیا تمہارے سر کی جوئیں تمہیں تکلیف دیتی ہیں؟ وہ کہتے ہیں میں نے عرض کی جی ہاں۔ آپؐ نے فرمایا تو سر منڈوا لو اور تین روزے رکھو یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ یا ایک (جانور کی) قربانی کرو۔ راوی ایوب کہتے ہیں مجھے معلوم نہیں کہ (ان تینوں میں سے) ابتداء کس سے کی تھی۔
وَحَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ - يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ - عَنْ أَيُّوبَ ح وَحَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ قَالَ سَمِعْتُ مُجَاهِدًا يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ - رضى الله عنه - قَالَ أَتَى عَلَىَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ وَأَنَا أُوقِدُ تَحْتَ - قَالَ الْقْوَارِيرِيُّ قِدْرٍ لِي . وَقَالَ أَبُو الرَّبِيعِ بُرْمَةٍ لِي - وَالْقَمْلُ يَتَنَاثَرُ عَلَى وَجْهِي فَقَالَ " أَيُؤْذِيكَ هَوَامُّ رَأْسِكَ " . قَالَ قُلْتُ نَعَمْ . قَالَ " فَاحْلِقْ وَصُمْ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ أَوْ أَطْعِمْ سِتَّةَ مَسَاكِينَ أَوِ انْسُكْ نَسِيكَةً " . قَالَ أَيُّوبُ فَلاَ أَدْرِي بِأَىِّ ذَلِكَ بَدَأَ . حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ فِي هَذَا الإِسْنَادِ . بِمِثْلِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی