صحیح مسلم 2067: كتاب الحج
حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں یہ آیت میرے بارہ میں اتری فَمَنْ کَانَ مِنْکُمْ مَرِیْضًا۔۔۔ ترجمہ: پس اگر تم میں سے کوئی بیمار ہو یا اس کے سر میں کوئی تکلیف ہو تو کچھ روزوں کی صورت میں یا صدقہ دے کر یا قربانی پیش کر کے فدیہ دینا ہوگا۔ (البقرۃ: 197) وہ کہتے ہیں میں آپؐ کے پاس آیا۔ آپؐ نے فرمایا قریب ہو تو میں قریب ہوا۔ آپؐ نے فرمایا قریب ہو۔ میں اور قریب ہوا۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا کیا تمہیں تمہاری جوئیں تکلیف دیتی ہیں؟ (راوی) ابن عون کہتے ہیں میرا خیال ہے انہوں (کعبؓ) نے کہا جی ہاں۔ تو انہوں (کعبؓ) نے کہا آپؐ نے مجھے روزوں یا صدقہ یا قربانی میں سے جو بھی میسر ہو فدیہ دینے کا ارشاد فرمایا۔
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ - رضى الله عنه - قَالَ فِيَّ أُنْزِلَتْ هَذِهِ الآيَةُ { فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَرِيضًا أَوْ بِهِ أَذًى مِنْ رَأْسِهِ فَفِدْيَةٌ مِنْ صِيَامٍ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكٍ} قَالَ فَأَتَيْتُهُ فَقَالَ " ادْنُهْ " . فَدَنَوْتُ فَقَالَ " ادْنُهْ " . فَدَنَوْتُ . فَقَالَ صلى الله عليه وسلم " أَيُؤْذِيكَ هَوَامُّكَ " . قَالَ ابْنُ عَوْنٍ وَأَظُنُّهُ قَالَ نَعَمْ . قَالَ فَأَمَرَنِي بِفِدْيَةٍ مِنْ صِيَامٍ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكٍ مَا تَيَسَّرَ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی