صحیح مسلم 2077: كتاب الحج
حضرت عبد اللہ بن عباسؓ اور مِسوَر بن مَخْرَمۃ کے بارہ میں روایت ہے کہ ان دونوں کے درمیان ابوا ء مقام پر یہ اختلاف ہوا۔ حضرت عبد اللہ بن عباسؓ نے کہا کہ مُحرِم اپنا سر دھو سکتا ہے اور مِسوَر نے کہا کہ مُحرِم اپنا سر نہیں دھو سکتا۔ اس پر حضرت ابن عباسؓ نے مجھے حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے پاس یہ پوچھنے کے لئے بھیجا اور میں نے انہیں دو لکڑیوں کے درمیان غسل کرتے دیکھا اور وہ کپڑے سے پردہ کئے ہوئے تھے۔ وہ کہتے ہیں میں نے انہیں سلام کہا تو انہوں نے کہا کون ہے؟ میں نے کہا میں عبد اللہ بن حنین ہوں۔ مجھے آپ کے پاس حضرت عبد اللہ بن عباسؓ نے یہ پوچھنے کے لئے بھیجا ہے کہ رسول اللہﷺ احرام کی حالت میں اپنا سر کس طرح دھوتے تھے؟ حضرت ابو ایوبؓ نے اپنا ہاتھ کپڑے پر رکھا اور اسے نیچے کیا یہاں تک کہ ان کا سر مجھے نظر آنے لگا پھر ایک شخص سے جو پانی ڈال رہا تھا کہا پانی ڈالو اس نے اُن کے سر پر پانی ڈالا۔ انہوں نے اپنے دونوں ہاتھوں سے اپنے سر کو ہلایا اور اپنے ہاتھوں کو آگے لائے اور پیچھے لے گئے اور پھر کہا کہ میں نے رسول اللہﷺ کو ایسا کرتے دیکھا ہے۔
ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت ابو ایوبؓ نے اپنے دونوں ہاتھ اکٹھے اپنے سارے سر پر پھیرے انہیں آگے لائے اور پیچھے لے گئے۔ اس پر مسور نے حضرت ابن عباسؓ سے کہا میں کبھی آپ سے بحث نہیں کروں گا۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ح وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ - وَهَذَا حَدِيثُهُ - عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ فِيمَا قُرِئَ عَلَيْهِ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ وَالْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ أَنَّهُمَا اخْتَلَفَا بِالأَبْوَاءِ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ يَغْسِلُ الْمُحْرِمُ رَأْسَهُ . وَقَالَ الْمِسْوَرُ لاَ يَغْسِلُ الْمُحْرِمُ رَأْسَهُ . فَأَرْسَلَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ إِلَى أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ أَسْأَلُهُ عَنْ ذَلِكَ فَوَجَدْتُهُ يَغْتَسِلُ بَيْنَ الْقَرْنَيْنِ وَهُوَ يَسْتَتِرُ بِثَوْبٍ - قَالَ - فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَقَالَ مَنْ هَذَا فَقُلْتُ أَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حُنَيْنٍ أَرْسَلَنِي إِلَيْكَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ أَسْأَلُكَ كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَغْسِلُ رَأْسَهُ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَوَضَعَ أَبُو أَيُّوبَ - رضى الله عنه - يَدَهُ عَلَى الثَّوْبِ فَطَأْطَأَهُ حَتَّى بَدَا لِي رَأْسُهُ ثُمَّ قَالَ لإِنْسَانٍ يَصُبُّ اصْبُبْ . فَصَبَّ عَلَى رَأْسِهِ ثُمَّ حَرَّكَ رَأْسَهُ بِيَدَيْهِ فَأَقْبَلَ بِهِمَا وَأَدْبَرَ ثُمَّ قَالَ هَكَذَا رَأَيْتُهُ صلى الله عليه وسلم يَفْعَلُ . وَحَدَّثَنَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ قَالاَ أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ فَأَمَرَّ أَبُو أَيُّوبَ بِيَدَيْهِ عَلَى رَأْسِهِ جَمِيعًا عَلَى جَمِيعِ رَأْسِهِ فَأَقْبَلَ بِهِمَا وَأَدْبَرَ فَقَالَ الْمِسْوَرُ لاِبْنِ عَبَّاسٍ لاَ أُمَارِيكَ أَبَدًا .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 15: كتاب الحج